منازل الآخرت



< فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اٴَبْنَائَنَا وَاٴَبْنَائَکُمْ وَنِسَائَنَا وَنِسَائَکُمْ وَاٴَنْفُسَنَا وَاٴَنْفُسَکُمْ ثُمَّ نَبْتَہِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَةَ اللهِ عَلَی الْکَاذِبِینَ>[134]

”تو کھو کہ (اچھا میدان میں )آوٴ ھم اپنے بیٹوں کو بلائیں تم اپنے بیٹوں کو اور ھم اپنی عورتوں کو (بلائیں ) اور تم اپنی عورتوںکو اور ھم اپنی جانوں کو (بلائیں ) اور تم اپنی جانوں کو اس کے بعد ھم سب مل کر خدا کی بارگاہ میں گڑ گڑائیں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت کریں “۔

اہل بیت رسول خدا  ﷺ، حضرت علی علیہ السلام، جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، امام حسن علیہ السلام ،امام حسین علیہ السلام اور آپ Ú©ÛŒ ذریت Ú©Û’ نو امام معصوم علیھم السلام ھیں، ان Ú©Û’ علاوہ کوئی اہل بیت میں شامل نھیں Ú¾Û’Û”

انھی اہل بیت علیھم السلام کی محبت کے بارے میں خداوندعالم سوال کرے گا کیونکہ اس نے محبت اہل بیت کو مخلوق پر واجب قرار دیا ھے، جیسا کہ ارشاد خداوندی ھوتا ھے:

<قُلْ لَا اٴَسْاٴَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْراً اِٴلَّاالْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبَیٰ >[135]

”اور (اے رسول )تم کہدو کہ میں اس تبلیغ رسالت کا اپنے قرابتداروں (اہلبیت) کی محبت کے سوا تم سے کوئی صلہ نھیں مانگتا“۔

جس طرح پیغمبر اکرم (ص)نے دل و جان سے اسلام اور ایمان کے قبول کرنے کی دعوت دی ھے اور آنحضرت (ص)نے اہل بیت علیھم السلام سے محبت کرنے پر زور دیا ھے جیسا کہ بہت سی احادیث میں بیان ھوا ھے، آنحضرت (ص)فرماتے ھیں:

”احبوا اللہ لما یغذوکم من نعمہ ،وا حبونی لحب اللہ ،و احبوا اھل بیتی لحبی“۔[136]

”خدا سے محبت کرو کیونکہ وھی تمہارے لئے رزق کا انتظام کرتا ھے، اور مجھ سے خدا کی محبت کے لئے محبت کرو اور میرے اہل بیت (علیھم السلام) سے میری محبت کی وجہ سے محبت کرو“۔

صرف ان کی محبت کے بارے میں سوال نھیں ھوگا بلکہ رسول اکرم (ص)کے بعد ان کی ولایت و امامت اور وصی برحق ھونے کے اعتقاد کے سلسلے میںسوال ھوگا، جیسا کہ آنحضرت (ص)سے درج ذیل آیت :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 next