منازل الآخرت



لذت بخش مناظر:   اہل بہشت جنت میں نہروں Ú©Û’ کنارے بیٹھے لذت محسوس کریں Ú¯Û’ اور ھمیشگی بہترین سایہ میں Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ جہاں پر نہ سورج دکھائی دے گا اور نہ Ú¾ÛŒ سورج Ú©ÛŒ گرمی ھوگی، بہتی ھوئی نہروں اور جاری چشموں Ú©Ùˆ دیکھیں Ú¯Û’ ØŒ اور انگور، خرمہ اور انار Ú©Û’ باغات Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ جو پھلوں سے لدے Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’Û”[207]

Û´Û” جنت Ú©Û’ محلوں اور اس Ú©Û’ وسائل سے محظوظ ھونا: 

مومنین اس جنت میں داخل ھوں گے جس کی وسعت زمین و آسمان کے برابر ھوگی، اس کے دروازے کھلیں ھوں گے، اور دروازوں پر ملائکہ استقبال کے لئے کھڑے ھوں گے، جنت میں بہت سے درجے ھوں گے جن میں سے بعض بعض پر فوقیت رکھتے ھوں گے دنیا میں جیسے اعمال انجام دئے ھوں گے ویسے ھی درجے ، محل اور مکانوں میں ان کو رکھا جائے گا، ھمیشہ کے لئے عالی وبہترین مسکن ھوں گے جن کے کمرے ایک دوسرے کے اوپربنے ھوں گے،جن کے نیچے نہریں جاری ھوں گے ، اہل بہشت بہترین اور خوبصورت بساط پھیلائے ھوئے بیٹھے ھوں گے،ان کے استبرق و حریر کے استر ھوں گے، بہترین اور اونچے تکیے لگائے ھوں گے، حالانکہ ایک دوسرے کے روبرو بیٹھے ھوں گے، اور خدام جنت اہل جنت کے گرد سونے اور چاندی کے بڑے بڑے پیالے، ظرف اور لوٹے لے کر طواف کرتے ھوںگے،یعنی ان کی خواہش کے مطابق سب چیزیں مھیا ھوں گی۔[208]

۵۔ھمیشہ رہنے والے نوجوان:  جنت میں اہل جنت Ú©ÛŒ خدمت Ú©Û’ لئے غِلمان (نوجوان Ù„Ú‘Ú©Û’) Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ جو بہترین حسن Ùˆ جمال اور خوبصورتی Ú©Û’ مظہر Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ جیسا کہ خداوندعالم ارشاد فرماتا Ú¾Û’:

< وَیَطُوفُ عَلَیْہِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ إِذَا رَاٴَیْتَہُمْ حَسِبْتَہُمْ لُؤْلُؤًا مَنثُورًا>[209]

”اور ان کے سامنے ھمیشہ ایک حالت پر رہنے والے نوجوان لڑکے چکر لگاتے ھوں گے کہ جب تم ان کو دیکھو تو سمجھو کہ بکھرے ھوئے موتی ھیں“۔

Û¶Û” ازواج اور حور عین :   اہل جنت Ú©Û’ لئے پاک Ùˆ پاکیزہ ازواج ”حور عین“ Ú¾ÙˆÚº Ú¯ÛŒ جو خیموں میں تکیہ لگائے بیٹھی Ú¾ÙˆÚº گی، خداوندعالم Ù†Û’ ان Ú©Ùˆ جوان خلق کیا Ú¾Û’ جو اپنے شوہروں Ú©ÛŒ منتظر اور چاہنی والی Ú¾ÙˆÚº گی،صرف اپنے شوہر Ú©ÛŒ طرف دیکھتی Ú¾ÙˆÚº گی، عمر میں اپنے شوہر Ú©Û’ برابر Ú¾ÙˆÚº گی، وہ باکرہ او ردوشیزہ Ú¾ÙˆÚº Ú¯ÛŒ جن Ú©Ùˆ اس سے پہلے کسی جن Ùˆ انس Ù†Û’ ہاتھ نہ لگایا ھوگا، اپنے جمال میں جادو رکھتی Ú¾ÙˆÚº Ú¯ÛŒ گویا وہ یاقوت اور مرجان Ú¾ÙˆÚº گی، یا لولوٴ اور سفید مکنون Ú©ÛŒ طرح Ú¾ÙˆÚº گی۔[210]

روحی لذتیں: ان سب کے علاوہ اہل بہشت جنت میں روحانی یا عقلی نعمتوں سے محظوظ ھوں گے،جو خدا کی رضوان اوراس کی رحمت و مغفرت ھوگی اور وہ ملائکہ اور حوروں کی ھمراھی میں خوشی و مسرت کا احساس کریں گے، اور ان کی یہ سعادت و خوشبختی ھمیشگی ھوگی، اور وہ وہاں پر عذاب ، حزن و ملال اور ہر طرح کے لغو و بے ھودہ چیزوں سے امان میں ھوں گے۔[211]

دوم:  جہنم Ú©Û’ صفات ،اہل جہنم اور اس Ú©Û’ صفات

جہنم Ú©Û’ صفات:  جہنم کفار اور گناہگاروں Ú©Û’ لئے انتقام اور خوف Ùˆ وحشت Ú©ÛŒ جگہ Ú¾Û’ قرآن کریم Ù†Û’ اس Ú©ÛŒ ایک قید Ú©ÛŒ طرح توصیف Ú©ÛŒ Ú¾Û’ جو کافروں پر محیط اور ان Ú©Ùˆ گھیرے ھوئے Ú¾Û’ØŒ اس میں پردے Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ جو ان Ú©Ùˆ گھیرے ھوئے Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ØŒ وہ Ø¢Ú¯ لمبے لمبے ستون Ú©Û’ ساتھ ان Ú©Ùˆ گھیرے ھوگی،وہاں پر کسی طرح کا سایہ نہ ھوگا، اور وہ عذاب Ú©ÛŒ شدت میں گرفتار Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ØŒ اس میں Ø¢Ú¯ کا ایندھن انسان اور پتھر Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ØŒ اس Ú©ÛŒ شدت کبھی ختم نہ ھوگی، اور جب Ø¢Ú¯ خاموش ھونا چاھے Ú¯ÛŒ تو اس میں اور اضافہ ھوجائے گا، دردناک عذاب Ú©Û’ فرشتے غیض Ùˆ غضب Ú©Û’ ساتھ ان پر عذاب کرتے رھیں Ú¯Û’ØŒ یہ فرشتے امر خدا Ú©ÛŒ معصیت نھیں کریں Ú¯Û’ اور جو انھیں Ø­Ú©Ù… دیا جائے گا اس Ú©Ùˆ انجام دیں Ú¯Û’ØŒ جہنم Ú©Û’ سات دروازے Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ جس سے ایک گروہ داخل ھوگا۔[212]

حضرت امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ھیں:

”ان جھنم لھا سبعة ابواب اطباق بعضھا فوق بعض۔۔۔فاسفلھا جھنم، وفوقھالظی،و فوقھا الحطمة،و فوقھا سقر، وفوقھا الجحیم ،و فوقھا السعیر،و فوقھا الھاویہ“۔و فی روایة :”اسفلھا الھاویة،واعلاھا جھنم“۔[213]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 next