منازل الآخرت



”اذا عملت امتی خمس عشرة خصلة حل بھا البلاء“۔ قیل: یا رسول اللہ وما ھی؟ قال:”اذاکانت المغانم دولا،والامانة مغنما،والزکاة مغرما، واٴطاع الرجل زوجتہ و عق امہ، وبر صدیقہ ،وکان زعیم القوم ارذلھم ،و اکرمہ القوم مخافة شرہ ،و ارتفعت الاصوات فی المساجد،ولبسوا الحریر ،واتخذوا القینات ،وضربوا بالمعازف ،ولعن آخر ھذہ الامة اولھا، فلیرتقب عند ذلک الریح الحمراء اوالخسف اوالمسخ “۔[80]

”جب میری امت میں Û±Ûµ /عادتیں پیدا ھوجائےں تو ان پر بلائیں نازل ھونا جائز ھے“۔ تو لوگوں Ù†Û’ سوال کیا یا رسول اللہ وہ کیا ھیں؟ تو آنحضرت (ص)Ù†Û’ فرمایا: جب مال غنیمت کا ناجائز استعمال کیا جانے Ù„Ú¯Û’ØŒ اور امانت Ú©Ùˆ غنیمت سمجھا جانے لگا، زکوٰة Ú©ÛŒ ادائیگی نہ Ú©ÛŒ جائے، جب شوہر اپنی زوجہ Ú©ÛŒ اطاعت اور اپنے والدین Ú©ÛŒ نافرمانی کرنے Ù„Ú¯Û’ ØŒ دوست سے نفرت Ú©ÛŒ جائے، پست Ùˆ ذلیل لوگ قوم Ú©ÛŒ سرپرستی کریں، شریف ترین لوگ ان Ú©Û’ خوف سے سھم جائیں، مسجد میں آوازیں بلند ھونے Ù„Ú¯Û’ØŒ حریر کا لباس پہنا جانے Ù„Ú¯Û’ØŒ ناچ گانے کا سازو سامان جمع کیا جانے Ù„Ú¯Û’ØŒ اس امت Ú©Û’ بعد والے پہلے والوں پر لعنت کرنے لگےں، اس وقت سرخ آندھی ØŒ سورج گرہن اور مسخ ھونے کا     انتظار کرو“۔

دوم : قیامت کی دوسری نشانی زمینی اور فلکی حوادث ھیں جیسا کہ بعض احادیث میں بیان ھوا ھے:

۱۔ حیوان کا نکلنا، جیسا کہ خداوندعالم ارشاد فرماتا ھے:

<وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْہِمْ اٴَخْرَجْنَا لَہُمْ دَابَّةً مِنْ الْاٴَرْضِ تُکَلِّمُہُمْ اٴَنَّ النَّاسَ کَانُوا بِآیَاتِنَا لاَیُوقِنُونَ۔>[81]

”اور جب ان لوگوں پر (قیامت کا) وعدہ ھوگا تو ھم ان کے واسطے زمین سے ایک چلنے والا نکال کھڑا کریں گے جو ان سے یہ باتیں کرے گا کہ(فلاں فلاں ) لوگ ھماری آیتوںپر یقین نھیں رکھتے تھے“۔

۲۔ امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کا ظھور ، قیامت سے پہلے امام زمانہ (عج) کے ظھور کے سلسلے میں بہت (ھی)زیادہ احادیث بیان ھوئی ھیں، جن میں حضرت رسول اکرم (ص)کی مشھورومعروف یہ حدیث ھے:

”لاتقوم الساعة حتی یخرج رجل من عترتی (اوقال من اھل بیتی) یملوٴ ھا قسطا و عدلاً کما ملئت ظلما و عدواناً“۔[82]

”اس وقت تک قیامت نھیں آئے گی جب تک میری عترت میں سے ایک شخص قیام نہ کرے، جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ھوگی“۔

۳۔ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا (آسمان سے) نزول ھوگا، جیسا کہ درج ذیل آیت کی تفسیر میں یہ بات کھی گئی ھے:[83]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 next