منازل الآخرت



Û¶Û”  ان Ú©Û’ علاوہ قیامت Ú©Û’ سلسلے میں احادیث میں دوسری بہت سی نشانیاں بھی ذکر ھوئی ھیں، جیسے قعر عدن سے ایسی Ø¢Ú¯ کا نکلنا،جو لوگوں Ú©Ùˆ محشر Ú©ÛŒ طرف ڈھکیلے گی، جس Ú©Û’ پیچھے کوئی نھیں رہ جائے گا، اور جب لوگ رکےں Ú¯Û’ تو وہ بھی رک جائے Ú¯ÛŒ اور جب لوگ چلنے Ù„Ú¯Û’Úº Ú¯Û’ تو بھی چلنے Ù„Ú¯Û’ گی،مغرب سے سورج Ù†Ú©Ù„Û’ گا، تین سورج گہن Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ ایک مشرق میں دوسرا مغرب میں اور تیسرا جزیرہ عرب پر، دجال [90] ظاہر ھوگا، فالج Ú©ÛŒ بیماری اور اچانک موتیں زیادہ Ú¾ÙˆÚº Ú¯ÛŒ[91] (دمدار) ستارہ طلوع کرے گا، بے موسم میں بارشیں Ú¾ÙˆÚ¯ÛŒ[92] اور کالی آندھی Ú†Ù„Û’ گی۔[93]

چوتھی بحث : روز قیامت کا مشاہدہ

قیامت، یعنی وہ روز جب تمام مخلوق خدا کے حضور میں حاضر ھوں گے، کھاگیا ھے کہ لفظ قیامت نحوی اعتبار سے مصدر ھے ، جیسے کھاجاتا ھے: قام الخلق من قبورھم قیامةً“ ایک قول یہ ھے کہ یہ سریانی زبان کا لفظ ”قِیمثا“ ھے جس کو عربی بنالیا گیا ھے۔[94]

حضرت رسول اکرم (ص)سے سوال کیا گیا کہ قیامت Ú©Ùˆ ”قیامت“ کیوں کہتے ھیں تو آنحضرت (ص)Ù†Û’ فرمایا:  ”لان فیھا قیام الخلق للحساب“۔[95]

”کیونکہ اس روز مخلوق ،حساب کے لئے جمع کی جائے گی“۔

قرآن مجید میں بہت سے الفاظ کے ذریعہ قیامت کی طرف اشارہ کیا گیا ھے جیسا کہ الازفة، والحاقة، والقارعة، والطامة الکبریٰ، والواقعة، والصاخّة، والساعة،و یوم الجمع، ویوم التغابن،ویوم الموعود، ویوم المشھود، ویوم التلاقی، ویوم التنادی، ویوم الحساب، ویوم الفصل،و یوم الحسرة،و یوم الوعید۔

قیامت انسان کے لئے ایک سخت منزل ھے کیونکہ اس دن خوف و ہراس، نالہ و فریاد اور طولانی مدت تک قیام ھوگا، جیسا کہ ارشاد الٰھی ھوتا ھے:

<یَااٴَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّکُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَیْءٌ عَظِیمٌ  یَوْمَ تَرَوْنَہَا تَذْہَلُ کُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّا اٴَرْضَعَتْ وَتَضَعُ کُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَہَا وَتَرَی النَّاسَ سُکَارَی وَمَا ہُمْ بِسُکَارَی وَلَکِنَّ عَذَابَ اللهِ شَدِیدٌ >[96]

”اے لوگواپنے پروردگار سے ڈرتے رھو (کیونکہ) قیامت کا زلزلہ (کوئی معمولی نھیں) ایک بڑی سخت چیز ھے جس دن تم اسے دیکھ لوگے تو ہر دودھ پلانے والی (ڈر کے مارے)اپنے دودھ پیتے (بچے) کو بھول جائیں گی ا ور ساری حاملہ عورتیں اپنے اپنے حمل (دہشت سے) گرادیں گی اور( گھراہٹ میں )لوگ تجھے متوالے معلوم ھوںگے حالانکہ وہ متوالے نھیں ھیں بلکہ خدا کا عذاب بہت سخت ھے“۔

حضرت امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ھیں:

”کل شيء من الدنیا سماعہ اعظم من عیانہ ،وکل شيء من آلاخرة عیانہ اعظم من سماعہ ۔فیکفیکم من العیان السماع ومن الغیب الخبر“۔[97]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 next