منازل الآخرت



”البرزخ:القبر ،وفیہ الثواب والعقاب بین الدنیا وآلاخرة“۔[34]

وحشت برزخ:  Ø¬ÛŒØ³Ø§ کہ Ú¾Ù… بیان کر Ú†Ú©Û’ ھیںکہ عالم آخرت Ú©ÛŒ زندگی موت سے شروع ھوتی Ú¾Û’ØŒ انسان موت Ú©Û’ ذریعہ عالم آخرت میں پہنچ جاتا Ú¾Û’ØŒ اور موت Ú©Û’ بعد درج ذیل قبر Ú©Û’ خوف Ùˆ وحشت سے روبرو ھوتا Ú¾Û’:

۱۔ وحشت قبر اور قبر کی تاریکی: قبر، معادکی وحشتناک منزلوں میں سے ایک منزل ھے، جب انسان کو ایک تاریک و تنگ کوٹھری میں رکھ دیا جاتا ھے جہاں پر اس کے مددگار صرف اس کے اعمال اور عذاب یا ثواب کے فرشتے ھوں گے۔

حضرت علی علیہ السلام اہل مصر کے نام ایک خط میں تحریر فرماتے ھیں:

”یا عباد الله،ما بعد الموت لمن لا یغفر لہ اشد من الموت؛القبر فاحذروا ضیقہ و ضنکہ وظلمتہ و غربتہ،ان القبریقول کل یوم :انابیت الغربة،انا بیت التراب،انا بیت الوحشة ،انا بیت الدود و الھوام۔۔۔ “۔[35]

”اے بندگان خدا!  اگر انسان Ú©ÛŒ بخشش نہ Ú¾Ùˆ تو پھر موت Ú©Û’ سے سخت کوئی چیز نھیں Ú¾Û’ØŒ (لہٰذا قبر Ú©ÛŒ تاریکی، تنگی اور تنہائی سے ڈرو!! بے Ø´Ú© قبر ہر روز یہ آواز دیتی Ú¾Û’: میں تنہائی کا گھر ھوں، میں مٹی کا گھر ھوں، میں خوف Ùˆ حشت کا گھر ھوں، میں کیڑے Ù…Ú©ÙˆÚ‘ÙˆÚº کا گھر ھوں۔۔۔“۔(اے کاش Ú¾Ù… اس آواز Ú©Ùˆ سن لیں)

قارئین کرام!  یھی وہ جگہ Ú¾Û’ کہ جب انسان زمین Ú©Û’ اوپر سے اس Ú©Û’ اندر چلا جاتا Ú¾Û’ØŒ اہل Ùˆ عیال اور دوستوں Ú©Ùˆ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ کر تنھاھوجاتا Ú¾Û’ØŒ روشنی Ú©Ùˆ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ کر تاریکی میں چلا جاتا Ú¾Û’ØŒ دنیا Ú©Û’ عیش Ùˆ آرام Ú©Ùˆ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ کر تنگی اور وحشت قبر میں گرفتار ھوجاتا Ú¾Û’ØŒ اور اس کا سب نام Ùˆ نشان ختم ھوجاتا Ú¾Û’ اور اس کا ذکر مٹ جائے گا اس Ú©ÛŒ صورت متغیر ھوجائے Ú¯ÛŒ اور اس کا جسم ابدان بوسیدہ اور جوڑ جوڑ جدا ھوجائیں Ú¯Û’Û”

حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام فرماتے ھیں:

”فکم اکلت الارض من عزیز جسد ،وانیق لون ،کان فی الدنیا غذی ترف ،وربیب شرف، یتعلل بالسرور فی ساعة حزنہ Ùˆ یفزع الی السلوة  ان مصیبة نزلت بہ ،ضنا بغضارة عیشہ وشحاحة بلھوہ Ùˆ لعبہ۔۔۔“۔[36]

”اُف!  یہ زمین کتنے عزیزترین بدن اور حسین ترین رنگ کھاگئی Ú¾Û’ جن Ú©Ùˆ دولت Ùˆ راحت Ú©ÛŒ غذامل رھی تھی اور جنھیں شرف Ú©ÛŒ آغوش میں پالا گیا تھا جو حزن Ú©Û’ اوقات میں بھی مسرت کا سامان کیا کرتے تھے اور اگر کوئی مصیبت آن پڑتی تھی تو اپنے عیش Ú©ÛŒ تازگیوں پر للچائے رہنے واور اپنے Ù„Ú¾Ùˆ Ùˆ لعب پر فریفتہ ھونے Ú©ÛŒ بنا پر تسلی کا سامان فراھم کرلیا کرتے تھے“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 next