منازل الآخرت



خداوندعالم نے اپنے متقین بندوں کے لئے جنت میں وہ نعمتیں آمادہ کررکھیں ھیں جن کی الفاظ کے ذریعہ توصیف بیان نھیں کی جاسکتی اور نہ ھی کسی انسان سے اب تک سنا ھے، جیسا کہ خداوندعالم کا ارشاد ھے:

< فَلاَتَعْلَمُ نَفْسٌ مَا اٴُخْفِیَ لَہُمْ مِنْ قُرَّةِ اٴَعْیُنٍ جَزَاءً بِمَا کَانُوا یَعْمَلُونَ>[201]

”ان لوگوں کی کار گذاریوں کے بدلے میں کیسی کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک ان کے لئے ڈھکی چھپی رکھی ھے اس کو تو کوئی جانتاھی نھیں ھے“۔

حدیث قدسی میں بیان ھوا ھے:”قال اللہ تعالی :اعددت لعبادی الصالحین ما لاعین رات،ولااذن سمعت،ولاخطر علی قلب بشر“۔[202]

”خداوندعالم فرماتا ھے: میں نے اپنے صالح بندوں کے لئے وہ چیز آمادہ کر رکھی ھے جس کو کسی آنکھ نے (ابھی تک ) نھیں دیکھا ھے، اور نہ ھی کسی کان سے سنا ھے، اور نہ ھی کسی انسان کے دل میں اس کا تصور آیا ھے“۔

 Ø­Ø³ÛŒ لذات:  اہل جنت کھانے پینے Ú©ÛŒ چیزوں سے لذت حاصل کریں Ú¯Û’ اور وہاں Ú©Û’ مناظر اور حوروں سے لذت حاصل کریں Ú¯Û’ØŒ اور جس چیز Ú©ÛŒ خواہش Ú¾ÙˆÚ¯ÛŒ وہ سب ان Ú©Û’ لئے حاضر ھوگا۔[203]

ھم یہاں پر قرآن مجید میں بیان شدہ بعض لذتوں کو بیان کرتے ھیں:

Û±Û” کھانے پینے Ú©ÛŒ چیزیں:  اہل جنت Ú©Ùˆ جنت میں کھانے پینے Ú©ÛŒ چیزیں بے حساب ملےں گی، اور وہ کبھی ختم نھیں Ú¾ÙˆÚº گی، اور وہ جس طرح Ú©ÛŒ کھانے پینے Ú©ÛŒ چیزوں Ú©ÛŒ خواہش کریں Ú¯Û’ وہ سب موجود ھوگی، اپنے مرضی سے چوپھل چاھےں Ú¯Û’ مل جائے گا، ان Ú©Û’ سروں پر قریب ترین سایہ ھوگا اور اور میوے بالکل ان Ú©Û’ اختیار میں کردئے جائیں Ú¯Û’Û”[204]

اہل بہشت کے لئے شراب طھور ھوگی، جن سے انھیں سیراب کیا جائے گاجن کے پیالے پر مشک کی مہر لگی ھوگی ،اس سے ان کی عقلیں زائل نہ ھوںگی، اور نہ وہ بے ھودہ باتیں کریں گے، وہاں جام بہت خوبصورت اور دل پذیر ھوں گے، جن پر کافور اور زنجبیل کی خوشبو ھوگی ، جہاں بہت سی نہریں اور چشمے ھوں گے، صاف و شفاف پانی کی نہریں ھوں گی دودھ کی نہریں ھوں گی جس کا ذائقہ کبھی نھیں بدلے گا، شراب کی وہ نہریں ھوں گی جس سے پینے والوں کو مزہ آجائے گا، اور بہترین شہد کی نہریں ھوں گی، کوثر و تسنیم اور سلسبیل ھوں گی، اہل جنت سے کھاجائے گا کہ کھاؤ اور پیئو، ان اعمال کے بدلے میں جو تم انجام دیتے تھے[205]

Û²Û” لباس اور حلّے:  اہل بہشت Ú©Û’ لئے جنت الفردوس میں بہترین قسم Ú©Û’ نازک Ú©Ù¾Ú‘Û’ Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ جیسے حریر اور ریشم، جس میں انھیں سونے چاندی Ú©Û’ Ú©Ù†Ú¯Ù† اور موتیوں سے سجائے ھوئے لباس پہنائے جائےں Ú¯Û’Û”[206]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 next