منازل الآخرت



”وان للموت لغمرات ھی افظع من ان تستغرق بصفة ،او تعتدل علی عقول اھل الدنیا“۔[10]

”بے شک موت کی سختیاں ایسی ھی ھیں جو اپنی شدت میں بیان کی حدووں میں نھیں آسکتی، اور اہل دنیا کی عقول کے اندازوں پر پوری نھیں اترسکتی ھیں“۔

ھم ذیل میں قرآن و حدیث کی روشنی میں موت کی بعض سختیوں کے بارے میں بیان کرتے ھیں:

Û±Û” حالت احتضار(جانکنی):  حالت احتضار سے مراد ملک الموت یا اس Ú©Û’ اعوان Ùˆ انصار کا حاضر ھونا Ú¾Û’ چاھے وہ ملائکہ رحمت Ú¾ÙˆÚº یا ملائکہ عذاب، تاکہ مرنے والے Ú©ÛŒ روح Ú©Ùˆ قبض کریں، اور یہ سب سے مشکل ترین مرحلہ Ú¾Û’ کیونکہ ملائکہ Ú©Ùˆ دیکھ کر اس پر بہت زیادہ خوف Ùˆ وحشت طاری ھوتی Ú¾Û’ØŒ حضرت امام زین العابدین علیہ الصلاة Ùˆ السلام فرماتے ھیں:

”اشد ساعات ابن آدم ثلاث ساعات :الساعة التی یعاین فیھا ملک الموت ،والساعة التی یقوم فیھا من قبرہ ،والساعة التی یقف فیھا بین یدی اللہ تبارک و تعالیٰ ،فاما الی الجنة ،واما الی النار“۔[11]

”انسان کے لئے تین موقع بڑے سخت ھوتے ھیں: ایک موقع وہ جب انسان ملک الموت کا مشاہدہ کرتا ھے، دوسرا وہ موقع جب انسان کو قبر میں اتارا جاتا ھے، تیسرا موقع وہ ھے جب انسان روز قیامت حساب و کتاب کے لئے پیش ھوگا، چاھے جنت میں جائے یا دوزخ میں“۔

حالت احتضار کا خوف و وحشت تمام مرنے والوں کے لئے برابر نھیں ھے بلکہ اگر انسان نیک کردار ھوتا ھے تو اس کی جاں کنی آسانی سے ھوتی ھے اور اگر مرنے والے دیندار نہ ھو تو اس کے لئے سختیاں اور پریشانیاں زیادہ ھوتی ھیں،لہٰذا اگر مرنے والا مومن اور متقی ھے تو فرشتے بہت آسانی سے اس کی روح قبض کرتے ھیں اور اس کو جنت الفردوس کی بشارت دیتے ھیں، جیسا کہ ارشاد ھوتا ھے:

< الَّذِینَ تَتَوَفَّاہُمْ الْمَلاَئِکَةُ طَیِّبِینَ یَقُولُونَ سَلاَمٌ عَلَیْکُمْ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا کُنتُمْ تَعْمَلُونَ >[12]

”(یہ) وہ لوگ ھیں جن کی روحیں فرشتے اس حالت میں قبض کرتے ھیں کہ وہ (نجاست کفر سے)پاک و پاکیزہ ھوتے ھیں تو فرشتے ان سے (نہایت تپاک سے) کہتے ھیں سلام علیکم، جو نیکیاں دنیا میں تم کرتے تھے اس کے صلہ میں جنت میں (بے تکلف) چلے جاوٴ“۔

لہٰذا ان کے مرنے اور بشارت میں کوئی فاصلہ نھیں ھوتا کیونکہ آیت کے دونوں جملوں میں کوئی حرف عطف بھی نھیں ھے ، پس موت کے ساتھ ساتھ بشارت ھوتی ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 next