امام حسين علیہ السلام دلُربائے قلوب



منحوس وجود سے نجات مل جائے گي، انسان اپني کامل خوش بختي کو پالے گا اور خدا کامقرب بندہ بن جائے گا ۔

رسول اکرم  Ú©Û’ ذريعہ اسلام ايک ضابطہ حيات Ú©ÙŠ حيثيت سے لايا گيا اور اس زمانے Ú©Û’ معاشرے ميں نافذ ہوا ليکن کہاں؟ ايک شہر ميں کہ جسے مدينہ کہا جاتا ہے، اُس Ú©Û’ بعد مکہ اور ديگر چند شہروں ميں اِس اسلامي نظام Ù†Û’ وسعت پائي۔

-------

١ بحارالانوار ، جلد ٢ ص ١٧٠

 

انحراف کي اقسام

يہاں ايک سوال ذہن ميں اُبھرتا ہے کہ يہ کارواں جسے پيغمبر اکرم  Ù†Û’ اُس Ú©Û’ معين شدہ راستے پرگامزن کيا تھا،اگر کسي حادثے کا شکار ہوجائے اور کوئي اُس کارواں Ú©Ùˆ اُس Ú©Û’ معين شدہ راستے سے ہٹا دے تو يہاں وظيفہ کيا ہے؟ اگر اسلامي معاشرہ انحراف کا شکار ہوجائے اور يہ بگاڑ اور انحراف اِ س حد تک Ø¢Ú¯Û’ بڑھ جائے کہ پورے اسلام اور اسلامي تعليمات Ú©Ùˆ اپني لپيٹ ميں Ù„Û’ Ù„Û’ تو يہاں مسلمانوں Ú©ÙŠ ذمہ داري کيا ہے؟

انحراف کي دو قسميں ہيں؛ ايک انحراف وہ ہے کہ جس ميں لوگ خراب ہوجاتے ہيں، اکثر اوقات ايسا ہي ہوتا ہے ليکن لوگوں کے منحرف ہونے اور بگڑنے سے اسلامي احکامات ختم نہيں ہوتے ۔ دوسري قسم کا انحراف يہ ہے کہ جب لوگ خرابي کا شکار ہوتے ہيں تو حکومتيں بھي خراب ہوجاتي ہيں اور علمائ اور خطبائ ومقررين بھي انحراف کا شکار ہوجاتے ہيں! ايسے منحرف شدہ افراد سے صحيح دين کي توقع نہيں رکھي جاسکتي کيونکہ انحراف کا شکار افراد قرآن اور ديني حقائق ميں تحريف کرتے ہيں، اچھے کو برا، برے کو اچھا، منکر کو معروف اور معروف کو منکر بناکر پيش کرتے ہيں! اسلام کے بتائے ہوئے راستے کو ١٨٠ ڈگري تبديل کر ديتے ہيں! اگر اسلامي معاشرہ اور اسلامي نظام اِس مشکل سے دوچار ہوجائے تو يہاں ذمہ داري کيا ہے؟

شرعي ذمہ داري اوراُس کا حکم موجود تھا مگر عمل کيلئے حالات پيش نہيں آئے تھے

پيغمبر اکرم نے اس سلسلے ميں ذمہ داري اور وظيفے کو بيان کرديا ہے اور قرآن نے بھي يہ فرمايا ہے کہ ’’مَن يَرتَدَّ مِنکُم عَن دِينِہِ فَسَوفَ يَآتِيَ اللّٰہُ بقَومٍ يُحِبُّھُم و يُحِبُّونَہ‘ ‘‘ ١ ،’’تم ميں سے جو بھي اپنے

دين سے مرتد ہوجائے تو اللہ ايسي قوم ليکر آئے گا کہ اُس سے محبت کرے گا اور وہ قوم بھي اللہ سے محبت کرے



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 next