امام حسين علیہ السلام دلُربائے قلوب



سرزمين کربلا ميں قدم رکھنے کے بعد آپ نے اپنے پہلے خطبے ميں ارشاد فرمايا: ’’قَد نَزَلَ مِنَ الاَمرِ ما قَد تَرَونَ ۔۔۔ ‘‘ ١ ’’اَلَا تَرَونَ اِلَے الحَقِّ لَا يُعمَلُ بِہِ وَ اِليٰ البَاطِلِ لَا يُتَنَاھيٰ عَنہُ لِيَرغَبِ المُومِن?

----------

١ بحار الانوار ج ٤٤، صفحہ ٣٨١

فِي لِقَآئِ اللّٰہِ مُحِقًّا ‘‘١ ، ’’کيا تم نہيں ديکھ رہے ہو کہ حق پر عمل نہيں کيا جارہا ہے اور باطل سے دوري اختيار نہيں کي جارہي ايسے وقت ميں مومن کو چاہيے کہ وہ ملاقات خدا کے ليے تيار رہے ۔‘‘

 

امام حسين نے اسلام کا بيمہ کيا

پس امام حسين نے ايک امر واجب کيلئے قيام فرمايا ۔ يہ ايک ايسا واجب ہے کہ جو ہر زمانے اور ہر تاريخ ميں تمام مسلمانوں کو اپني طرف بلارہا ہے اور يہ واجب عبارت ہے اِس امر سے کہ مسلمان جب اِس بات کا مشاہدہ کريں کہ اسلامي معاشرے کا نظام ايک بُنيادي خرابي کا شکار ہوگيا ہے اور اُس سے تمام اسلامي احکامات کي خرابي کا خطرہ لاحق ہے تو اِن حالات ميں ہر مسلمان کو قيام کرنا چاہيے ۔

البتہ يہ قيام، مناسب حالات و شرائط ميں واجب ہے (کہ جسے گذشتہ صفحات ميں بيان کيا جا چکا ہے ) کہ جب قيام کرنے والا يہ جانتاہو کہ يہ قيام اثر بخش ہوگا ۔ اِن مناسب حالات کا قيام کرنے والے کے زندہ رہنے، قتل نہ ہونے يا مشکل و مصائب کا سامنا نہ کرنے سے کوئي تعلق نہيں ہے ۔ يہي وجہ ہے کہ امام حسين نے قيام فرمايا اور عملاً اِس واجب کو انجام ديا تاکہ رہتي دنيا کيلئے ايک درس ہو۔

اِس بات کا بھي امکان ہے کہ تاريخ کے کسي بھي زمانے ميں کوئي بھي شخص مناسب شرائط و حالات ميں يہ کام انجام دے البتہ يہ بات بھي قابل غور ہے کہ سيد الشہدا کے بعد کسي بھي امام معصوم کے زمانے ميں ايسے حالات پيش نہيں آئے ۔ خود يہ بات تجزيہ و تحليل کا تقاضا کرتي ہے کہ ايسے حالات دوبارہ کيوں نہيں پيش آئے ۔ چونکہ بہت سے اہم ترين کام تھے کہ جنہيں انجام دينا ضروري تھا اور کربلا کے قيام کے بعد سے امام حسن عسکري کي شہادت اور حضرت امام عصر کي غيبت کے ابتدائي زمانے تک اسلامي معاشرے ميں ايسے حالات کبھي سامنے نہيں آئے ۔ تاريخ کے مختلف ادوار ميں اِس قسم کے حالات اسلامي ممالک ميں زيادہ ظہور پذير

ہوتے رہتے ہيں اور آج بھي دنيائے اسلام ميں بہت سے مقامات پر اِس کام کيلئے زمين ہموار ہے اور مسلمانوں

----------



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 next