امام حسين علیہ السلام دلُربائے قلوب



اصلي عامل: دنيا پرستي اور برائي و بے حسي کا رواج پانا

اِس تاريخي حادثے کا ايک اصلي سبب يہ ہے تھا کہ ’’دنيا پرستي اور برائي و بے حسي نے ديني غيرت اور ايمان کے احساسِ ذمہ داري کو چھين ليا تھا ۔ يہ جو ہم اخلاقي ، اجتماعي ، اقتصادي ، سياسي اور ثقافتي برائيوں سے مقابلے کيلئے امر بالمعروف اور نہي عن المنکر کيلئے اتني تاکيد کرتے ہيںتو اِس کي ايک اصل وجہ يہ ہے کہ يہ تمام برائياں معاشرے کو بے حس بناديتي ہيں ۔ وہ شہر مدينہ جو پہلي اسلامي حکومت کا پہلا مرکز تھا، کچھ مدت بعد بہترين موسيقاروں، گانا گانے والوں اور معروف ترين رقاصاوں کے مرکز ميں تبديل ہوگيا تھااور جب دربار شام ميں بہترين مغنّيوں اور گويّوں کو جمع کيا جاتا تو شہر مدينہ سے بہترين موسيقاروں اور خوبصورت آواز رکھنے والے مغنّيوں کو بلايا جاتا تھا!

يہ جسارت Ùˆ گناہ، رسول اکرم  Ú©ÙŠ رحلت Ú©Û’ سو يا دوسو سال بعد انجام نہيں ديئے گئے بلکہ جگر گوشہ حضرت زہرا  اور نور چشم پيغمبر اکرم  Ú©ÙŠ شہادت Ú©Û’ زمانے Ú©Û’ قريب حتي شہادت سے بھي قبل معاويہ Ú©Û’ زمانے ميں انجام پائے Û” يہي وجہ ہے کہ مدينۃ الرسول  برائيوں اور گناہان کبيرہ کا مرکز بن گيا اور بڑي بڑي شخصيات ØŒ اصحاب اور تابعين Ú©ÙŠ اولاد حتي خاندان بني ہاشم Ú©Û’ بعض نوجوان اِن برائيوں ميں گرفتار ہوگئے! اِس فاسد حکومت Ú©Û’ سرکردہ افراد يہ جانتے تھے کہ اُنہيں کيا کام کرنا ہے ،اُنہيں مسلمانوں Ú©Û’ Ú©Ù† حساس اورکمزور نکات پر انگلي رکھني ہے اور لوگوں Ú©Ùˆ حکومت اور اُس Ú©ÙŠ سياست سے غافل رکھنے کيلئے Ú©Ù† چيزوں Ú©ÙŠ ترويج کرني ہے ۔يہ بلا اور کيفيت صرف شہر مدينہ سے ہي مخصوص نہيں تھي بلکہ دوسرے شہر بھي اِسي قسم Ú©ÙŠ برائيوں ميں مبتلا تھے Û”

 

برائيوں کي گندگي سے اپنے دامن کو آلودہ نہ ہونے ديں

دين کي پيروي ، تقويٰ سے تمسک، پاکدامني کي اہميت اور معنويت کي قدر وقيمت کا اندازہ يہاں ہوتا ہے ۔ يہ جو ہم بارہا موجودہ زمانے کے بہترين نوجوانوں کو تاکيد کرتے ہيں کہ آپ برائيوں کي گندگي سے اپنا دامن بچائے رکھيںتو اِس کي وجہ يہي ہے ۔ آج اِن نوجوانوں کي طرح کون ہے جوانقلابِ اسلامي کے اُصولوں اور اہداف کا دفاع کرنے والے ہيں؟ يہ بسيجي (رضا کار) واقعاً بہترين نوجوان ہيں کہ جو علم، دين اور جہاد ميں سب سے آگے آگے ہيں، دنيا ميں ايسے نوجوان آپ کو کہاں نظر آئيں گے؟ يہ کم نظير ہيں اور دنيا ميں اتني کثير تعداد ميں آپ کو کہيںنہيں مليں گے؛بنابريں ، برائيوں کے سيلاب اور اُس کي اونچي اونچي موجوں سے ہوشيار رہيں ۔

آج الحمد للہ خداوند عالم نے اِس انقلاب کي قداست و پاکيزگي ا ور معنويت کو محفوظ بنايا ہوا ہے، ہمارے نوجوان پاک و طاہر ہيں ليکن وہ اِس بات کو اچھي طرح ذہن نشين کرليں کہ زن، زر اور زمين، عيش پرستي اور دنيا کي لذتيں بہت خطرناک چيزيں ہيں کہ جو مضبوط دلوں اور مستحکم ارادے والے انسانوں کے پائے ثبات ميں لرزش پيدا کرنے کيلئے کافي ہيں لہٰذا اِن امور اور اِن کے وسوسوں کا مقابلہ کرنے کيلئے قيام کرنا چاہيے ۔ وہ جہادِ اکبر کہ جس کي اتني تاکيد کي گئي ہے،يہي ہے؛ آپ نے جہادِ اصغر کو بطريق احسن انجام ديا ہے اور اب آپ اِس منزل پرآ پہنچے ہيں کہ جہادِ اکبر کو اچھي طرح انجام دے سکيں ۔

الحمد للہ آج ہمارے نوجوان، مومن، حزب اللّٰہي اور بہترين نوجوان ہيں لہٰذا اِس نعمت کي قدر کرني چاہيے ۔ دشمن چاہتا ہے کہ تمام مسلمان اقوام سے يہ نعمت چھين لے اور اُس کي خواہش ہے کہ مسلمان قوميں؛ عياشي، ذلت و رسوائي اور غفلت کا شکار ہوجائيں، برائيوں اور گناہوں کا دريا اُنہيں اپنے اندر غرق کر دے اور بيروني طاقتيں اُن پر اپنا تسلط جما ليں جيسا کہ انقلاب سے قبل ہمارے يہي حالات تھے اور آج بھي دنيا کے بہت سے ممالک ميں يہي کچھ ہورہا ہے ۔

 

دوسرا عامل: عالم اسلام کے مستقبل سے اہل حق کي بے اعتنائي



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 next