امام حسين علیہ السلام دلُربائے قلوب



----------

١ بحار الانوار ، جلد ٤٤، س ٣٢٥

 

٢ امام حسين نے يہ نہيں فرمايا کہ جب صرف ٦١ ہجري کا يزيد مسلمانوں پر مسلط ہوجائے بلکہ آپ نے فرمايا کہ مثل يزيد، يعني يزيد جيسا کوئي بھي شخص خواہ وہ ٦١ ہجري يزيد ہو يا کسي بھي زمانے کا ظالم و ستمگر ۔واقعہ کربلا ميں يزيد کي ذات سے نہيں بلکہ يزيدي فکر اور يزيديت سے جنگ تھي۔ (مترجم)

حضرت سيد الشہدا نے مدينہ سے اور اِسي طرح مکہ سے اپني روانگي کے وقت محمد ابن حنفيہ سے گفتگو کي ہے ۔ مجھے ايسا معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ٴکي يہ وصيت مکہ سے آپ کي روانگي کے وقت کي ہے ۔ ماہ ذي الحجہ ميں محمد ابن حنفيہ بھي مکہ آچکے تھے اور انہوں نے کئي مرتبہ امام حسين سے گفتگو کي ہے ۔ يہ وہ مقام ہے کہ جہاں حضرت ٴنے اپنے بھائي کو اپني تحرير وصيت کے عنوان سے دي۔

 

ميرے قيام کا مقصد، امت محمدي  Ú©ÙŠ اصلاح ہے

امام حسين خدا کي وحدانيت کي گواہي دينے اور مختلف امور کو بيان کرنے کے بعد تحرير فرماتے ہيں کہ ’’وَ

اِنِّي Ù„ÙŽÙ… اَخرُج اَشِرًا وَّلَا بَطَراً وَّلَا مُفسِدًا وَّلَا ظَالِماً ‘‘ Ù¡ يعني آپ فرماتے ہيں کہ لوگ غلطي کا شکار نہ ہوں اور دشمن Ú©ÙŠ پروپيگنڈا مشينري اُنہيں دھوکہ نہ دے کہ امام حسين بھي دوسروں Ú©ÙŠ مانند ہيں کہ جو مختلف جگہوں پر خروج کرتے ہيں، صرف اِس لئے کہ اقتدار کواپنے ہاتھ ميں ليں، اپني خودنمائي، عياشي اور ظلم Ùˆ فساد برپا کرنے کيلئے ميدان جنگ ميں قدم رکھتے ہيں؛ آپ فرماتے ہيں کہ ہمارا ايسا کوئي ارادہ نہيں ہے بلکہ ’’وَ اِنَّمَا خَرَجتُ لِطَلَبِ الاِصلَاحِ فِي اُمَّۃِ جَدِّي ‘‘٢ ،’’ميں صرف اور صرف اپنے جد محمد  Ú©ÙŠ امت Ú©ÙŠ اصلاح کيلئے ميدان عمل ميں آيا ہوں) Û” ميں فقط اصلاح کرنا چاہتا ہوں‘‘۔ يہ وہ واجب ہے کہ جو امام حسين سے قبل انجام نہيں ديا گيا تھا Û”

يہ اصلاح ، ’’خروج‘‘ کے ذريعے انجام پائے گي؛ خروج يعني قيام اور امام حسين نے اِس نکتے کو اپني اِس وصيت ميں تحرير فرمايا ہے اور صراحت کے ساتھ اِس معني کو بيان کيا ہے ۔ يعني اولاً وہ قيام کرنا چاہتے ہيں اور يہ قيام اِس ليے ہے کہ ہم ’’اصلاح‘‘ کے طالب ہيں ، نہ يہ کہ حتماً حکومت و اقتدار ہمارے ہاتھ آجائے اور نہ اِس ليے کہ ہم جاکر صرف شہيد ہونا چاہتے ہيں، نہيں ! ہمارا ہدف صرف اصلاحِ امت ہے ۔ البتہ يہ بات بھي قابل توجہ ہے کہ اصلاح کا کام کوئي معمولي نوعيت کا کام نہيں ہے ۔ اِسي اصلاح کے دوران کبھي حالات ايسے پيش آتے

-------



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 next