امام حسين علیہ السلام دلُربائے قلوب



اسلامي انقلاب کا آئيڈيل کربلا ہے

ايک وہ زمانہ تھا کہ جب دنيا ميں رائج مادي مکا تب وسياست سے انسانيت مايوس ہو چکي تھي ليکن ہمارے اسلامي انقلاب اور نظام اسلامي نے يہ ثابت کرديا کہ جہالت و پستي ،طبقاتي نظام ،انسانوں کي انسانوں کیلئے غلامي اورنسل ونژاد سے پاک معاشرے کا قيام ممکن ہے ۔صحيح ہے کہ ہمارا اسلامي نظام ابھي کامل نہيں ہوا ہے ليکن اُس نے اپنے ہدف کے حصول کي راہ سے بڑي بڑي رکاوٹوں کو دور کرديا ہے؛ طاغوتي حکومت، آمرانہ نظام حکومت، وہ حکومتيں جو اپني عوام پر شيروں کي طرح مسلط تھيں ليکن بڑي طاقتوں کے سامنے بھيگي بلي بني ہوئي تھيں، (پہلوي خاندان کے)ايسے افرادکي حکومت جو اپني عوام سے فرعونيت و تکبر سے پيش آتي تھي ليکن غيروں اور بيگانوں کے سامنے اُس کا سر تسليم خم تھا، يہ ہيں ايک قوم کي راہ کے موانع اور وہ بھي ايسي حکومت کہ دنيا کي تمام بڑي طاقتيں جس کي حمايت و طرفداري کرتي تھيں ۔ ايراني قوم نے يہ ثابت کر دکھايا کہ يہ کام عملي اور ممکن ہے اور اِس رکاوٹ کو ہٹا کر اِس راستے پر حرکت کي جاسکتي ہے ۔

خداوند عالم کے لطف و کرم سے اِس نظام کو کامياب بنا نے کي راہ ميں بہت زيادہ کوششيں کي گئي ہيں ليکن ميرے بھائيوں اور بہنو! ہم ابھي آدھے راستے ميں کھڑے ہيں؛ اگر ہم سيد الشہدا کے پيغام کو زندہ رکھيں، اگر امام حسين کے نام کا احترام کريں، اگرہم تحريک کربلا کو انساني تاريخ کا بہت بڑا واقعہ جانتے ہيں اور اُس کي عظمت و احترام کے قائل ہيں تو يہ اِس ليے ہے کہ اِس واقعہ کا تذکرہ اور اُسے زندہ رکھنا ہماري مددکرے گاکہ ہم آگے کي جانب قدم بڑھائيں اور اور امام حسين کے بتائے ہوئے راستے کو اپنا سر مشق زندگي قرار ديں ۔ امام حسين کے نام گرامي کو خداوند عالم نے عظمت بخشي ہے اور تاريخ ميں واقعہ کربلا کو تا ابد زندہ رکھا ہے ۔ يہ جو ہم کہتے ہيں کہ اِس واقعہ کو زندہ رکھيں اور اِس کي عظمت کو بيان کريںتواِس کا معني يہ نہيں ہے کہ ہم اِس کام کو انجام دے رہے ہيں، نہيں! يہ واقعہ اِس سے زيادہ با عظمت ہے کہ دنيا کے مختلف واقعات اُسے کم رنگ بنائيں يا اُسے ختم کرديں ۔ ١

 

کربلا ہے اِک آفتاب اور اُس کي تنويريں بہت!

محرم سے متعلق دو قسم کي باتيں کي جاسکتي ہيں جن ميںسے ايک خود واقعہ کربلا سے متعلق ہے ۔ اگرچہ کہ ہمارے بزرگ علما نے فلسفہ قيام امام حسين کے متعلق بہت کچھ لکھا ہے اور بہت ہي قيمتي مطا لب اِس ضمن ميں موجود ہيں ليکن اِس درخشاں حقيقت کي عظمتيں بيان کرنے کيلئے ايک طويل عمر بھي نا کا في ہے ۔ ہم واقعہ کربلااور قيام امام حسين کے متعلق جتنا بھي غوروفکر کريں، متوجہ ہوں گے کہ يہ واقعہ مختلف جہات سے جذابيت، فکري وسعت کا حامل اور بيان کيے جانے کے قابل ہے ۔ ہم جتني بھي فکر کريں گے تو ممکن ہے کہ اِس واقعہ کے نئے پہلووں، زاويوں اورحقائق کو ہمارے سامنے آئيں ۔ يہ وہ چيز ہے کہ جو پورے سال بيان کي جاتي ہے ليکن ماہ محرم کي اپني ايک الگ خاص بات ہے اور ايام محرم ميں اِسے زيادہ بيان کيا جانا چاہيے اور کيا جاتا ہے اور ان شائ اللہ بيان کيا جاتا رہے گا ۔

-------

١ خطبہ نماز جمعہ 15/6/2000

 

مکتب تشيع کا ايک وجہ امتياز، کربلا

واقعہ کربلا کا ايک پہلو جو ماہ محرم کي مناسبت سے قابل بحث ہے اور اِس بارے ميں بہت کم گفتگو کي جاتي ہے، وہ امام حسين کي عزاداري اور واقعہ کربلا کو زندہ رکھنے کي برکتوں سے متعلق ہے ۔ حقيقت تو يہ ہے کہ دوسرے مسلمان مکا تب فکر کي بہ نسبت شيعہ مکتبہ فکرکا ايک امتياز اُس کا واقعہ کربلا سے متصل ہونا ہے ۔ جس زمانے سے حضرت امام حسين کے مصائب کا تذکرہ شروع ہوا تواُسي وقت سے اہل بيت کے محبوں اور چاہنے والوں کے اذہان ميں فيض و برکت اور معنويت کے چشمے جاري ہوئے اور آج تک جاري ہيں اور يونہي جاري رہيں گے ۔

 

زندگي ميں پيار و محبت اور مہرباني کا کردار

واقعہ کربلا کا تذکرہ کرنا صرف ايک تاريخي واقعہ کو دہرانا نہيں ہے بلکہ يہ ايک ايسا واقعہ ہے کہ جو بے شمار ابعادوجہات کا حامل ہے ۔ پس اِس واقعہ کا تذکرہ درحقيقت ايسا مقولہ ہے جو بہت سي برکتوں کا باعث ہوسکتا ہے لہٰذا آپ ديکھتے ہيں کہ آئمہ طاہرين کے زمانے ميں امام حسين پر گريہ کرنا اور دوسروں کو رُلانا ايک خاص اہميت و مقام کا حامل تھا ۔ مبادا کوئي يہ خيال کرے کہ عقل و منطق اور استدلال کي روشني ميں گريہ کرنا اور اِس قسم کي دوسري بحثيں سب قديمي اور پراني ہيں! نہيں، يہ غلط خيال ہے ۔ ہمدردي کے احساسات کي اہميت اپني جگہ اور منطق و استدلال کي افاديت اپني جگہ اورانساني شخصيت کي تعمير اور ايک اسلامي معاشرے کے قيام ميں دونوںخاص کردارکے حامل ہیں ۔ بہت سے ايسے مسائل ہيں کہ جنہيں پيار ومحبت اور ميٹھي زبان سے ہي حل کيا جاسکتا ہے اور عقل ومنطق اور استدلال اِن احساسات کي جگہ نہيں لے سکتے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 next