اسلامى بيداري



و فروخت كرتا ہوا نہيں ديكھا گيا بلكہ مشہور تھا كہ عيسائيوں اور يہوديوں نے بھى اس حرمت شرعى كا خيال ركھا(1)

اہم نكتہ يہاں يہ ہے كہ علماء اور لوگوں ÙƒÛ’ باہمى جوش Ùˆ خروش پر مشتمل اس تحريك كا روح رواںنظريہ يہ تھا كہ موجودہ حكام كى حكومت ÙƒÛ’ ÙƒÚ†Ú¾ حد تك جواز كى شرط يہ ہے كہ وہ مملكت ايران كى تمام زمينى سر حدوں اور لوگوں ÙƒÛ’ دينى عقائد Ùˆ نظريات كى نگہبان ہو، ا س چيز Ù†Û’ شيعہ سياسى نظريہ كى اساس كو تشكيل دے ديا تھا اور اس نظريہ ÙƒÛ’ مطابق سلاطين اور بادشاہوں كى حكومت Ùˆ طاقت اصل ميں غير شرعى اور ناجائز ہے سوائے اس ÙƒÛ’ كہ وہ نظم Ùˆ ضبط پر كنٹرول كرے  _

دوسرا نكتہ يہ تھا كہ اس دور ميں شيعہ مسلك لوگوں كے اتحاد اور فكرى يكجہتى ميں ايك اہم عنصر كى صورت ميں ابھرا _ اس تحريك سے يقينا ثابت ہو چكا تھا كہ قاجارى بادشاہ اب بھرپور انداز سے حكومت چلانے كى طاقت نہيں ركھتا اور كسى صورت ميں بھى بادشاہ كى حكومت و طاقت ميں عنوان الوہيت موجود نہيں ہے ،آخرى نكتہ يہ ہے كہ اس بڑى آزمائشے كى گھڑيوں ميں لوگوں كو بيدار كرنے سے مراجع اور مجتہدين كى سياسى اہميت ثابت ہوچكى تھى اور اس مسئلہ كے بعد نجف ميں مقيم ايرانى مجتہدين اور مراجع ، مشروطہ كى تحريك كے دوران اور اسكے بعد زيادہ اطمينان كے ساتھ لوگوں كى سياسى قيادت اور رہبرى ميںاپنا سياسى كردار ادا كرتے رہے لہذا يہ تنباكو كى تحريك اس مشروطيت كى تحريك كيلئے ايك پيش خيمہ تھى كہ جو تقريباً پندرہ سال كے بعد وجود ميں آئي(2)_

شاہ ناصر قاجار ÙƒÛ’ زمانے ميں ايك اور بيدارى كى تحريك كا ہم مشاہدہ كرتے ہيں اور وہ سيدجمال الدين (افغاني) اسدآبادى كى صورت ميں تھي _ سيدجمال ايران ميں ÙƒÚ†Ú¾ حد تك اسلامى علوم حاصل كرنے ÙƒÛ’ بعد نجف كى طرف روانہ ہوئے  _ وہاں انكے تعليمى اور ضروريات زندگى ÙƒÛ’ اخراجات شيخ مرتضى انصارى Ù†Û’ اپنے ذمہ ليے  _ سيد جمال Ù†Û’ نجف ميں چار سال تك تعليم حاصل كى (3) سيد جمال كى سب سے بڑي

----------------------

1) محمد على ھيدجي، رسالہ دخانيہ ،على اكبرولايتى كى سعى سے ، تہران ، ص 53، 52_

2) حسين آباديان، سابقہ ماخذ، ص 192 _ 189_

3) سيدعباس رضوى '' سيدجمال الدين فرزند حوزہ'' سيد جمال، جمال حوزہ ، با سعى مصنفين مجلہ حوزہ قم، دفتر تبليغات اسلامي، ص 229 _ 225_

330

آرزو يہ تھى كہ وہ دينى حوزات اور علماء ÙƒÛ’ ذريعے ايرانى اور ديگر اسلامى معاشروں اور اقوام كو بيدار كريں _ اسى ليے جب وہ كسى شہر يا ملك ميں سفر ÙƒÛ’ دوران علماء ÙƒÛ’ استقبال كا محور قرار پاتے توان سے تفصيلى تبادلہ خيال كرتے  _(1)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next