اسلامى بيداري



نيٹشا، ماركس اور فرائيڈكى مغرب كے فلسفي،سماجى اور نفسياتى نظام پر اساسى تنقيد اگرچہ معلومات افزا تھى ليكن دوسرى طرف اس تہذيب كے دردناك حالات اور شكست خوردہ اور بحرانى مقدر كى نشاندہى كررہى تھى 1914 عيسوى ميں پہلى جنگ عظيم كے آغاز سے مغرب ميں سب سے پہلا بڑا بحران پيدا ہوا ايك طرف اس جنگ ميں شريك لوگ انسانى آرزوں كو پاؤں تلے روندتے ہوئے قتل و غارت كا بازار گرم كيے ہوئے تھے دوسرى طرف اكتوبر 1917ميں روس ميںكميونسٹ نظام كى فتح سے مغربى دنيا دو قطبوں ( سرمايہ دار _ كميونسٹ )

---------------------------

1) سگمنڈ فرائيڈ ،ناخوشانيديہاى فرہنگ، ترجمہ اميد مہرگان، تہران ، گام نو، ص 124 ، 133، 131_

370

ميں تبديل ہوچكى تھى _ ہر ايك قطب اپنے خاص انداز سے اپنے مخالف نظريات اور نظام كو ختم كرنے پر تلا ہوا تھا_

شوالڈ اشپنگر (1936_ 1880) كہ جنہوں نے شوپنہار اور نيٹشاسے لى ہوئي فلسفيانہ منفى نظرسے '' ماوراء الطبيعت كے غائب ہونے كى '' خطرے كى گھنٹى بجادى تھى ،نے مغرب كى جديد تہذيب كو خبرار كيا كہ وہ زوال كے دھانے پر آچكے ہيں _انہوں نے اپنے رسالے '' زوال غرب'' ميں اپنے افكار بيان كيے جنہوں نے انكے بعد والى نسلوں كو بہت زيادہ متاثر كيا_(1)

ماركس ويبر ( 1920 _ 1844) كى عمرانيات ميں كلاسيكل تاليف بنام '' پروٹيسٹينٹ اخلاق اور سرمايہ دارانہ روح ''نے انسان كى معاشرتى زندگى ميں آلى تعقل پر توجہ دلائي، انہوں نے مغربى ماڈرن معاشرہ كى جو خصوصيات شماركى ہيں وہ ايك طرح ماڈرن سرمايہ دارانہ نظام كے تحت آلى تعقل كو مدنظر ركھتے ہوئے ہيں ويبركى نگاہ ميں فقط ايك نظام تعقل وجود ركھتاہے جو صرف مغرب ميں طلوع ہوا ہے اور اس نے سرمايہ دارى نظام كى تشكيل كى ہے يا اسے تشكيل دينے ميں مدد كى ہے اور مغرب كے مستقبل كو متعين كيا ہے ويبر كے اس نظام تعقل كى خصوصيات كا جاننا ضرورى ہے يہ ہيں :

1 _ تجربات اور علوم كو حد سے زيادہ رياضياتى صورت ميں لانے كا يہ انداز ابتداء ميں سائنسى علوم ميں تھا اور بيسويں صدى ميں اس نے ديگر علوم اور زندگى كى روشوں كو بہت زيادہ متاثر كيا_

2_ علمى نظام اور زندگى كے ضوابط ميں عقلى تجارب اور عقلى استدلال كى ضرورت پر تاكيد

3_ مندرجہ بالا دو عناصر كا نتيجہ يہ ہے كہ ايسى صورت ميں ايك خاص نظام تشكيل پاتاہے اور مستحكم ہوتاہے جو دفترى ملازمين پر مشتمل ہوتا كہ جو فقط اپنى مہارت كى بناپر جانچے جاتے ہيں اور پھر يہ نظام مغربى انسان كى سارى زندگى پر محيط ہوجاتاہے(2)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next