اسلامى بيداري



------------------

1) عليرضا ملايى تواني، مجلس شوراى ملى و تحليم ديكتا تورى رضا شاہ تہران، مركز اسناد انقلاب اسلامى ، تہران ، ص 129_119_

2) سلسلہ پہلوى و نيروہاى مذہبى بہ روايت تاريخ كمبريج، سابقہ ماخذ، ص 279_ 278_

3) حميد بصيرت منش، علماء و ريم رضاشاہ، تہران، موسسہ چاپ و نشر عروج ،ص 236 _ 235_

340

كے مسائل اور علما كے انقلاب كے مركز سے دور ہونے كى بنا پر اس قسم كے حوزہ كى تشكيل كو ايك ناگزير امر بنا ديا تھا(1) حوزہ علميہ قم كى تشكيل اور استحكام ميں آيت اللہ حائرى كى سياسى احتياط بہت تاثير ركھتى تھى _ انہوں نے حوزہ كے استحكام سے قبل سياسى حوالے سے افراط و تفريط ميں پڑنے سے مكمل طور پر پرہيز كيا_

آيت اللہ حائرى دينى اداروں كے جہاد كى ايك تيسرى صورت كو وجود ميں لائے اور وہ يہ تھى كہ مغربى تہذيب كى مہلك اور بڑھتى ہوئي لہروں كے مد مقابل حوزہ كى طرف سے صحيح شيعى تہذيب كے احياء كى تحريك كى بنياد ركھى _

اگر ان سے قبل علماء سياسى اور انقلابى محاذپر استعمار اورآمريت كا مقابلہ كر رہے تھے تو آيت اللہ حائرى نے لائيسزم كے خلاف تيسرى محاذير توجہ كى اور اسے دين كے مقابلے ميںاساسى محاذ شمار كرتے ہوئے اسكا مقابلہ كيا _ البتہ آيت اللہ حائرى كى طرف سے دينى تہذيب كو مستحكم كرنے كى كاوشوں نے آئندہ دور تك دورس اثرات چھوڑے كہ جن كى بناء پر بالآخرہ دينى نظريے نے سيكولرزم پر برترى حاصل كرلى اور اسے شكست دي _(2)

رضاشاہ ÙƒÛ’ زمانہ ميں ايك اور روشن فكر اور مجاہد عالم آيت اللہ محمد تقى بافقى تھے  _ انہوں Ù†Û’ 29 اسفند 1306 شمسى ميں نوروز كى رسوم كى ادائيگى ÙƒÛ’ موقعہ پر كہ جب ÙƒÚ†Ú¾ دربارى بے حجاب خواتين حضرت معصومہ قم ÙƒÛ’ حرم ميں داخل ہوئيںشديد مخالفت كى جسكى بناء پر انہيں گرفتار كيا گيا اور ÙƒÚ†Ú¾ عرصہ بعد شہر بدر كرديا گيا_(3) ان اعتراضات Ù†Û’ لوگوں اور اخبارات ميں رد عمل پيدا كيا _ اور دين مخالف سياست ÙƒÛ’ مقابلے ميںمجاہد علماء ÙƒÛ’ جھاد كو زندہ اور فعال ركھا_

----------------------



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next