اسلامى بيداري



اس سال كے محرم ميں مجاہد علماء نے پہلوى حكومت كى پر تشدد كا روائيوں پر تنقيد كى جسكے نتيجہ ميں پر عزادارى كى محافل ،جہاد اور سياسى فعاليت كے مراكز ميں تبديل ہوگئيں _ اس مرحلہ تحريك ميں عوام كے تين طاقتور اور

موثر طبقات تاجر،يونيورسٹى والے اور علماء نے اپنى وحدت ديكجہتى كا مظاہرہ كيا _ اس مرحلہ تحريك كا عروج امام خمينى كى عاشورا كے دن مدرسہ فيضيہ قم ميں تقرير تھى كہ جس ميں انہوں نے اعلان كيا كہ تحريك كا مقصد بادشا اور اسرائيل سے مقابلہ اور اسلام كو انكے خطرات سے محفوظ ركھنا ہے '' _

-----------------------

1) سابقہ ماخذ ،ص 53_

2) عباس على حميد زنجاني، انقلاب اسلامى ايران ( علل، مسائل و نظام سياسى )، تہران ص 146_ 142_

3) صحيفہ نور، ج 1 ، سابقہ ماخذ ، ص 75_73_

355

اپنى تقرير كے ايك اور حصے ميں محمد رضا پہلوى كو مخاطب كر كے فرمايا: ميں نہيں چاہتا كہ تيرا انجام تيرے باپ كى مانند ہو ،يہ چاہتے ہيں كہ تجھے يہودى كے عنوان سے پيش كريں تا كہ ميں كہوں كہ تو كافر ہے تا كہ تجھے ايران سے نكال ديں اور تيرا كام تمام كرديں _(1)

پندرہ خرداد كا قيام در حقيقت علماء كا انتہايى سنجيدگى سے سياسى فعاليت كا مظاہرہ اور سياسى اسلام كو حقيقت ميں سامنے لانے كى كوشش تھا _ تاجر طبقہ بھى عشروں سے قوم پرستانہ نظريات سے منسلك رہنے كے بعد اب مراجع اور علماء كى راہنمائي سے سياسى اسلام پسند نظريات كى طرف رخ چكا تھا اور يہ نيا مرحلہ پانچويں عشرہ ميں اسلامى بيدارى كى تحريك كى خصوصيات ميں سے تھا ،دوسرا قابل توجہ نكتہ ايران كى جغرافيائي سرحدوں كے اندر انتہائي سرعت سے پيغام و معلومات كا پہنچنا اور عوام كے مختلف طبقات كا ان كوششوں ميں شريك ہونا تھا _ (2) اس قيام نے ثابت كيا كہ اسلامى بيدارى كى تحريك ايك طاقتور تحريك كى صورت ميں سامنے آچكى تھي _

آيت اللہ بروجردى كى وفات سے ليكر 15 خرداد كے قيام تك كچھ اور ضمنى لہروں نے بھى اسلامى بيدارى كى اس موج كو مزيد مستحكم كيا كہ ان لہروں كى فعاليت كا مركز بھى مذہبى اور اسلامى تھا _ اس تحريك كے اس حصہ ميں جس ميں دينى علماء نہيں تھے مذہبى اور قوم پسند رحجانوں كے باہمى اختلاط سے دينى روشن خيالى اور دينى احياء كى تحريك وجود ميں آئي _ اگر چہ اس تحريك كے تانے بانے كئي عشرے قبل كى تحريك سے ملتے ہيں_



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next