اسلامى بيداري



ان كے اعلانات، تقارير اور فتاوى نے اس عوامى جنگ كو دينى پشت پناہى عطا كى _ انہوں نے تيل كو قوميانے كے شرعى اور عقلى دلائل بيان كيے، اور اس ضمن ميں علماء اور ديگر مذہبى قوتوں كو بھى شامل ہونے كى دعوت دى اور مختلف بين الاقوامى انٹرويوزميں اپنے اور قوم كے نظريات اور دلائل كو بيان كيا (3)_

آيت اللہ كاشانى نے تيل كو قوميانے كى تحريك ميں اپنے افكار كو عملى جامہ پہنانے كيلئے مجمع مسلمانان مجاہد اور جمعيت فدائييان اسلام كى تنظيموں سے بھى مدد لى _

-----------------------------

1) رسول جعفريان ، سابقہ مواخذ ، ص 91_74_

2) فريدون اكبرزادہ ، نقش رہبرى در نہضت مشروطہ ، ملى نفت و انقلاب اسلامى تہران، مركز اسناد انقلاب اسلامى ،ص 103_ 100_

3) حسين گلى بيدي، آيت اللہ كاشانى ونفت ، تہران ، اسلامى ، 1380،ص 220_ 35_

346

'' مجمع'' كا پہلا گروہ جمعيت فداكاران اسلام تھا كہ جو 1322 شمسى ميں تشكيل پايا البتہ جمعيت فدائيان اسلام كى ابتداء بھى اسى جمعيت سے ہوئي تھي، يہ مجمع'' مہر ميہن'' اخبار كے ذريعے اپنے نظريات كى اشاعت كرتا تھا _ (1)

فدائيان اسلام 1320 شمسى ÙƒÛ’ تبديل ہوتے ہوئے حالات ميں زور Ùˆ شور سے شريك تھے انكى بنيادى جدوجہدكسروى اور اسكے ہم فكر لوگوں ÙƒÛ’ افكار كا مقابلہ كرنا تھا _ يہ لوگ تبليغى اور ثقافتى امور ميں كام كرنے ÙƒÛ’ ساتھ ساتھ عسكريت پربھى ايمان ركھتے تھے انكے خيال ÙƒÛ’ مطابق مسلمانوں كو اپنے دشمنوں كو قتل كرنے يا قتل ہونے پر خوفزدہ يا پريشان ہونے كى ضرورت نہيں ہے ايسے دشمن لوگ جو اسلامى حقائق ÙƒÛ’ سامنے سر تسليم خم نہ كريں اور مسلمانوں پر تجاوز كرنے ÙƒÛ’ عزائم ركھتے ہوںانہيں نابود ہوجانا چاہيے  _ (2)

انہوں نے اپنے مقاصد كى تكميل كى خاطر احمد كسروي، عبدالحسين ہير اور حاجى على رزم آرا كو قتل كرديا _ رزمآرا كے قتل نے تيل كى صنعت كو قوميانے اور اس قرار داد كے پارلمينٹ اور سينٹ ميں پاس ہونے ميں سرعت پيدا كى (3) حقيقت ميں رزم آرا كا قتل تيل كى صنعت كے قوميا نے ميں كاميابى كا آخرى مرحلہ تھا_



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next