اسلامى بيداري



2)جوڈيٹ باٹلر، ان پل سارتر، ترجمہ خشايار ديہيمى ، تہران ص 52،48_

375

نظريہ پوسٹ ماڈرنزم در اصل كيميونزم اور سرمايہ دارى ÙƒÛ’ نظرياتى تصورات ÙƒÛ’ خلاف رد عمل تھا كہ جس ميں 1960 ÙƒÛ’ عشرہ ÙƒÛ’ آخر ميں يورپ اور آمريكا ÙƒÛ’ طلباء كى شورش كى وجہ سے جوش Ùˆ خروش پيدا ہوا ،پوسٹ ماڈرنسٹ ايك طرف كميونزم كى اس عنوان سے كہ وہ دنيا كى نجات كى واحد راہ ہے ،كى مخالفت كر رہے تھے اور دوسرى طرف مصرفانہ كلچرّ (consumerism) بے پناہ پيداوار (mass production ) نظريات ميں يكسانيت اور مغربى سرمايہ دارى كى توسيع پسندانہ ذہنيت كو قبول كر رہے تھے  _

وہ (پوسٹ ماڈرنسٹ) دونوں نظريات، كميونزم اور سرمايہ دارى ÙƒÛ’ اختلافات كا آميزہ اور مركب تھے اور دوسرى طرف دونوں ہى نظريات كى بڑائي كومسترد كرتے تھے  _ ان كا عقيدہ تھا كہ بڑے نظريات انسانوں كى ذاتى اور اجتماعى زندگى پر نظارت كى بناپر ايك طرح ÙƒÛ’ اپنے اقتدار اور تسلط كا اظہار كرتے ہيں_

مشل فوكو، جل ڈلاس،اور جان فرانسوا ليوٹار Ù†Û’ فلسفے اور تحليل نفسى كى آميزش ÙƒÛ’ بعد اس ميكانزم پر سخت تنقيد كى جو مغربى تہذيب انسان كو محدود اور مقيد كرنے ÙƒÛ’ ليے استعمال كرتى ہے  _ فوكو Ù†Û’ جنون اور جنسيت ÙƒÛ’ تاريخى تجزيہ كى راہ سے Ù†Ú†Ù„Û’ طبقوں پر مغربى تشدد پسندى كا باريك بينانہ نقشہ كھينچاہے  _ ڈلاس شيزوفرينيا كا مفہوم تحليل نفسى سے مستعار ليتے ہوئے اسكا سرمايہ دارانہ تہذيب ÙƒÛ’ ايك حصے ÙƒÛ’ طور پر جائزہ ليتا ہے ليوتارنے بڑے نظريات كو مسترد كرتے ہوئے كوشش كى كہ بنياد پرستانہ پايسيوں كو اپنائے اور بجائے وسعت اور ہمہ جہتى پر زور دينے ÙƒÛ’ علاقائي ہونے اور محدوديت پر اكتفا Ø¡ كرے تا كہ بہتر نتيجہ اخذكرسكے(1)

 

ايرانى اور عرب دانشوروں كى آراء ميں مغربى تہذيب پر تنقيد

سترويں اور اٹھارويں صدى ميں ايك طرف سے دين سے سياست كى جدائي كا نظريہ ( سيكولرزم) اور دوسرى طرف سے استعمار كا ظاہر ہونا ،ان دونوں كے ملاپ سے مغرب كى ايك مكمل تصوير اہل مشرق كے ذہن ميں پيدا ہوئي _ اہل مشرق بالخصوص عالم اسلام نے خودبخود اس تصوير كے مقابلے ميں محاذ كھولا _ كيونكہ

---------------------------

1) مايكل پين ، فرہنگ انديشہ انتقادى ،ترجمہ پيام يزدانجو، تہران، ذيل ''فوكو''، ''دلوز''، ''ليوتا''



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next