اسلامى بيداري



1) حاج شيخ عبدالكريم حائرى (مؤسس حوزہ علميہ قم،عمادالدين فياضى كى سعى سے، تہران، مركز اسناد انقلاب اسلامي، ص 66 _ 62_ تاريخ شفاہى انقلاب اسلامى (تاريخ حوزہ علميہ قم، ج 1، غلامرضا كرباسچي، تہران، مركز اسناد انقلاب اسلامي، ص 27 _ 26_

2) موسى نجفى و موسى فقيہ حقاني، سابقہ ماخذ، ص 427 _ 424_

3) دانشنامہ جہان اسلام، ج 1، ص 1375، '' بافقي'' كے ذيل_ آيت اللہ محمد تقي _

341

رضا شاہ كى دين مخالف سياسى حركات كے مقابلے ميںايك اہم رد عمل 1306 شمسى ميں آيت اللہ نوراللہ اصفہانى كى قيادت كى شكل ميں سامنے آيا جناب نوراللہ نے 1306 شمسى ميں علماء ، پيشہ ور حضرات ،انجمنوں، تاجر حضرات اور مذہبى طبقہ پر مشتمل ايك تنظيم'' اتحاد اسلامى اصفہان'' كى تشكيل دى اس تنظيم كا ہدف پہلوى حكومت كى مذہبي، اقتصادى اور ثقافتى پاليسيوںكا مقابلہ كرنا تھا_(1)

1306 شمسى كا قيام بظاہر ''نظام وظيفہ ''ÙƒÛ’ قانون ÙƒÛ’ خلاف تھا كہ جسكى رو سے دينى طلاب كيلئے نظام وظيفہ ÙƒÛ’ عنوان سے سول اور ملٹرى سروس (2)كرنا لازمى تھا _ ليكن حقيقت ميں يہ قيام رضاشاہ كى غيرمذہبى سياست ÙƒÛ’ خلاف تھا اسى قيام ÙƒÛ’ سلسلے ميں اصفہان ÙƒÛ’ علماء اور طلاب Ù†Û’ 21 شہريور 1306 شمسى ميں قم كى طرف ہجرت كى كہ يہ قيام 4 دى 1306 شمسى (105 روز) تك جارى رہا ،آيت اللہ حائرى Ù†Û’ مہاجرين كا استقبال كيا اور انكى خاطر تواضع كرتے ہوئے انكے نظريات اور اہداف كى نشر Ùˆ اشاعت ÙƒÛ’ تمام وسائل اور ذرائع فراہم كيے  _

دربارنے ابتداء ميں اس مسئلہ كى پروا نہ كى ليكن جب دربار كے وزير تيمور تاش نے مہاجرين سے ملاقات كى اور ان سے گفتگو كي، مشہد، ہمدان، كاشان، شيراز اور ديگر شہروں كے علماء اصفہانى مہاجرين كى صفوف ميں شامل ہوگئے ،پورے ملك سے علماء كى حمايت ميں شاہ كو ٹيلى گراف ملنے شروع ہوئے اور نجف كے علماء سے بھى رابط برقرار ہوا معاملہ يہاں تك پہنچ گيا كہ حكومت قم پر حملے كا پروگرام بنانے لگي(3)

حكومت نے علماء كے مطالبات كو تسليم كرليا ليكن علماء نے اسكى موافقت كو حكومت كى طرف سے رسمى بل كى تيارى اور پارليمنٹ ميں اسكى منظورى پر موقوف كرديا ،آخر كار مخبر السلطنة ، رئيس الوزرا، اور تيمور تاش مہاجرين

------------------------

1) حميد بصيرت منش، سابقہ ماخذ، َص294_



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next