اسلامى بيداري



2 _ ثقافتى برتري: مغربى زندگى كا طرز عمل مشرقى شيوہ زندگى كى نسبت پست شمار كيا گيا _ ايك عربى مفكر كا نظريہ تھا كہ اہل شرق اہل يورپ كى تقليد چھوڑديں كيونكہ يہ تقليد نہ صرف يہ كہ اہل مشرق كو مالى لحاظ سے مغرب والوں كے تسلط ميں لے آئي ہے بلكہ باعث بنى ہے كہ مغرب والے اپنے سياسى مقاصد حاصل كرسكيں اور مشرق والوں كو ذليل كرسكيں _ (2)

3 _ مغرب كا تجاوز كرنا: كواكبى كى نظر ميں مغرب والے فطرتاً جارح ہيں اور ديگر اقوام كے مقابلے ميں

-------------------------

1) عبدالرحمان كواكبي، طبايع الاستبداد ، ترجمہ عبدالحسين قاجار، ص 100_

2) ہشام شرالى ، روشنفكران عرب و غرب ، ترجمہ عبدالرحمان عالم، ص 111_

380

احساس برترى كا شكار ہيں انكى نظر ميں مغرب ميں امپريالزم (استعماريت) مغربى لوگوں كى فطرى درندہ خو طبيعت كا ظہور ہے  _(1)

4 _ مغرب كى برى نيت: سياسى اور اقتصادى سطح پر انكى جاہ طلبيوں سے قطع نظر مغرب ايك تسلط پسند تہذيب ÙƒÛ’ عنوان سے ہراس چيز كو ختم كرنے پر تلى ہوئي ہے كہ جو اس سے رابطے ميں ہو; مغرب نہ صرف يہ كہ لوگوں كو غلام بناتاہے بلكہ انكى زندگى كى بنيادوں كو بھى بوسيدہ كرديتاہے  _

5 _ جھوٹى تہذيب: آيا واقعاً مغرب مہذب ہے؟ مغرب ميں روحانى فقر كى طرف بار بار اشارہ كيا جا چكا ہے  _ ايك عرب مفكر ÙƒÛ’ مطابق آزادى كا وہ نظريہ كہ جسكے بارے ميں اہل مغرب بحث كرتے ہيں وہ اہل مغرب ØŒ اہل مشرق، مسلمانوں، عيسائيوں ØŒ پروٹيسٹنٹ اور كيھتولك فرقوں ÙƒÛ’ درميان فرق كا قائل ہے لذا اس قسم ÙƒÛ’ نظريے كو جھٹلا دينا چاہے اور رد كرنا چاہيے  _(2)

يہ مذكورہ پانج ابعاد حقيقت ميں مغربى تہذيب پر تنقيد ميں پيش پيش عرب مفكرين ÙƒÛ’ نظريات كا مجموعہ ہيں _ سب سے پہلے عرب مفكر كہ جنہوں Ù†Û’ مغرب ÙƒÛ’ ثقافتى اور سياسى غلبہ ÙƒÛ’ رد عمل ميں اسلام ÙƒÛ’ احياء كيلئے دقيق ضوابط معين كيے  _ شيخ محمد عبدہ (195 _ 1849) تھے  _ عبدہ Ù†Û’ بيدارى كى اس تحريك كو بڑھانے كيلئے چار اہم مراحل معين كيے  _ سب سے پہلا مرحلہ مغرب ÙƒÛ’ مقلدانہ دلائل سے فكر كو آزاد كرنا _ دوسرا مرحلہ دين كى صحيح سمجھ بوجھ جو در اصل صدر اسلام ÙƒÛ’ دور ÙƒÛ’ اصولوں كى طرف لوٹنا تھا تيسرا مرحلہ يہ تھا كہ ابتدائي اسلام ÙƒÛ’ اصولوں كو قرآن Ùˆ سنت ميں تلاش كيا جائے نہ كہ فرقوں، اور دينى رہبروں اور علماء ÙƒÛ’ سلسلے ميں سے ڈھونڈا جائے،چوتھا مرحلہ اسلام كى تفسير كيلئے عقلى معيار بنانا تھا البتہ يہ عقلى رجحان قرآن Ùˆ سنت سے اخذ شدہ ہو (3)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next