اسلامى بيداري



3) رسول جعفريان ، سابقہ ماخذ ، ص 158 _ 156

4) سابقہ ماخذ، ص 179 ، 177_

363

قيديوں كى رہائي Ù†Û’ اسلامى بيدارى كى تحريك ÙƒÛ’ ليے مناسب حالات پيدا كيئے ،اخبارات Ùˆ رسائل ÙƒÛ’ سنسر ميں كمى Ù†Û’ بھى يہ موقع فراہم كيا كہ ذرائع ابلاغ سے بہتر فائدہ اٹھايا جاسكے  _ اور حكومت ÙƒÛ’ سياسى مخالفين بالخصوص مذہبى قوتوں Ù†Û’ اس موقع كو غنيمت جانا تا كہ پہلوى حكومت كو وسيع سطح پر تنقيد كا نشانہ بنايا جائے  _ مثلا جب '' كيہان'' اخبار Ù†Û’ يہ سوال اٹھايا كہ '' ايران چہ دردى دارد(ايران كا مسئلہ كيا ہے) تو چاليس ہزار سے زيادہ خطوط اس سوال ÙƒÛ’ جواب ميں حاصل ہوئے  _(1)

مجموعى طور پر پہلوى حكومت كے زير نگرانى (مجبوراً اختيار كى گئي) معتدل پاليسى كا نتيجہ يہ نكلا كہ اسكے سياسى مخالفين متحد ہوگئے پہلوى حكومت كى بنياديںمتزلزل ہوگئيں اور اسلامى بيدارى كى تحريك بھى فكرى اور انفرادى كاوشوں سے بڑھ كر وسيع پيمانے پر اپنى حتمى كاميابى كيلئے قدم اٹھانے لگى اور سياسي، اجتماعى اور ثقافتى سطح پر پہلوى حكومت كو اپنے مطالبات كو تسليم كرنے پر مجبور كرديا _ اسى دوران امام خمينى كے بڑے فرزند سيد مصطفى خمينى كى شہادت (1356 شمسى اول آبان) اور انكے ليے مجالس ترحيم كے پروگراموں كا انعقاد ہوا اور يہ مجالس و محافل پہلوى حكومت پر تنقيد اور امام خمينى اور انكى اسلامى تحريك كى تعريف و تجليل ميں تبديل ہوگئيں _ (2)

ملك كے اندراور باہر مجاہدين كے نيٹ ورك نے اپنے تبليغى اور پيغام رسانى كے گوناگون ذرائع كے توسط سے امام خمينى كى مرجعيت اور رہبرى ميں كاميابى كے حصول تك جہاد كى ہدايت اور تاكيد كي _(3)

آخرى نكتہ يہ ہے كہ سيد مصطفى خمينى كى شہادت كے بعد جو تحريك شروع ہوئي وہ پھر كنٹرول نہ ہوسكى سياسى اسلام اور دينى قيادت نے اسلامى حكومت كى تشكيل كيلئے اپنا نتيجہ خيز قدم اٹھايا جس كا نتيجہ بہمن 1357 ميں صبر و كاوش كے بہت سے عشروں كے بعد امام خمينى كى رہبرى ميں اسلامى حكومت كى تشكيل كى صورت ميں نكلا_

-----------------------

1) چمز بيل، عقاب و شير، ترجمہ مہوش غلامي، ج 1 ، تہران نشر كوبہ ، ص 459_

2) مہدى بازرگان، انقلاب ايران در دو حكومت ، تہران، نہضت آزادى ، ايران، ج 5، ص 24_



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next