اسلامى بيداري



-------------------------

1) كريسٹان دولا كامپالى ، تاريخ فلسفہ در قرن بيستم، ترجمہ باقر پرحام، تہران، ص 135_

2) ہربرٹ ماركوزہ، صنعتى شدن و سرمايہ دارى در آثار ماركس وبر '' ترجمہ حال لاجوردي' ارغنون ، ش 11_ 12 ،ص 334 _ 331_

371

ويبر كى نقادانہ روش كو آگے بڑھاتے ہوئے جارج لاكچ( 1971 _ 1885) نے سرمايہ دارانہ نظرى نظام كے بارے ميں ماركس اور ويبر كى آراء كے امتزاج كى كوشش كي _ اس نے جوان ماركس سے كچھ مفاہيم مثلا شيئيت اور '' خودبيگانگى '' ليے اور انہيں ويبر كى سرمايہ دارى كے بارے ميں تجزيات ميں استعمال كيا ليكن فكرى روش ميں ماركس كے مادى قواعد پر كاربند رہا ،لاكچ نے مغرب كى ماڈرن ثقافت پر غور كرتے ہوئے ماڈرنزم كى آئيڈيالوجى كى مخالفت كى چونكہ وہ اسے سرمايہ دارى كى بڑى خصوصيت سمجھتا تھا _

اسكى نظر ميں سرمايہ دارانہ نظام كى نظرى بنياديں جنہيں ويبرنے كشف كيا تھا ،كے مطابق مغربى انسان اندر سے خالى ، اپنى حقيقت سے بيگانہ اور اجناس كى مانند ايك وجود ميں تبديل ہو جاتا ہے ،اس روش سے انسانى اصلى اقدار محو ہوكر اپنى جگہ حساب و كتاب ، رياضي، اور نومولود ماڈرنزم كو دے ديتى ہيں_

اسى بناء پر اس Ù†Û’ بہت سے ماڈرنسٹ مولفين اور ماہرين كى مخالفت كى اور انہيں لغويت پسند، حقيقت دشمن اور مشين ازم ÙƒÛ’ مداح كہا اور قديم يونانى فن Ùˆ ثقافت كى تقديس كا دعويدار بن گيا ،مغربى سرمايہ دارى ÙƒÛ’ بارے ميں لاكچ كا تجزيہ اس حوالے سے قابل ذكرہے كہ اس Ù†Û’ سرمايہ دارى ÙƒÛ’ دور كى ثقافتى بنيادوں پر بہت زيادہ غور كيا اور ماركسزم ÙƒÛ’ فقط معاشى محور كو اس ليے نظر انداز كيا تا كہ ثقافتوں اور خالص قديمى نظريات Ùˆ عقايدكے ماڈرنيزم ÙƒÛ’ ساتھ منطقى تقابل كو بے بنياد قرار دے سكے اور ويبر كى آلى معقوليت كا تجزيہ كر سكے  _(1)

مارٹن ہائيڈگر( 1976 _ 1889) ٹيكنالوجى كى سرعت سے بڑھتى ہوئي ترقى كو انسانى تفكر كيلئے خطرہ سمجھتا تھا _ حقيقت ميں ہائيڈگراہل مغرب سے يہ چاہتاتھا كہ مغربى لوگ اس دنيا ميں اپنے مشينى وجود كى كى اجنبيت اور تنہائي پر توجہ كريں يا بالفاظ ديگر اس قسم كى فكر ميں محو ہوجائيں _ہائيڈگر كى تمام تاليفات گويا اس كى فكرى نداء كى بازگشت ہيں كہ جو مغرب سے يہ چاہتى ہے كہ اس سے پہلے كہ فكر كرنے كے تمام ذرائع ہميشہ كيلئے كھو بيٹھيں اپنے آپ ميں آجائيںاور توجہ كريں كہ كيا كر رہے ہيں اور كہاں كھڑے ہيں ،اس نے 1955 ميں

-------------------------

1) امرى جورج، جورج لوكاچ، ترجمہ عزت اللہ فولادوند، سمر، دفتر ويراستہ، ص 100 _ 87_



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next