اسلامى بيداري



1) حسن نظام الدين زادہ ، ہجوم روس و اقدامات رؤساى دين برائے حفظ ايران، بہ كوشش نصر اللہ صالحى تہران ، ص 24_3_

335

آئندہ سالوں ميں رضا خان كى قيادت ميں تشكيل پانے والى آمرانہ حكومت سے بچاجا سكتا تھا ايك مستحكم حكومت كے قيام اور امن و امان كى صورت حال كو درست كرنے كے گرماگرم موضوع كے نيچے دب گئي _(1)

البتہ اس دور ميں بالخصوص پہلوى حكومت كى تشكيل ÙƒÛ’ قريب ترين سالوں ميں بہت سى اسلامى رنگ Ùˆ روپ كى حامل تحريكيں اور گروہ وجود ميں آئے ليكن يہ بھى ايك مركزى مستحكم حكومت اور امن Ùˆ امان كى ضرورت ÙƒÛ’ مسئلہ ÙƒÛ’ پيش نظر ختم ہوگئيں ،ان تحريكوں ÙƒÛ’ كامياب نہ ہونے كى دوسرى وجہ شيعہ مكتب ÙƒÛ’ بانفوذ علماء اور دينى مراجع كى ان تحريكوں كو سرپرستى كا حاصل نہ ہونا تھى نيز يہ تحريكيں ايك مخصوص اسلامى فكر كى حامل تھيں كہ جنكى بناء پر دينى مراجع Ùˆ مراكز انكى حمايت نہيں كرسكتے تھے  _

اس كے علاوہ يہ گروہ اور تحريكيں وقت كى قلت كى وجہ سے اپنى تحريك اور اس كے صحيح مقاصد سے آگاہ نہ كرسكيں جسكى وجہ سے يہ زيادہ عرصہ نہ چل سكيں اور غيرملكى استعمار نے بھى انہيں ناتوان كرنے ميں براہ راست كردار ادا كيا كيونكہ بعض تحريكيں مثلا تحريك جنوب غير ملكيوں كى ايران ميں موجودگى اور تجاوز كے خلاف تھي _

ميرزا كوچك خان جنگلى كى قيادت ميں تحريك جنگل ان حالات ميں وجود ميں آئي كہ سرزمين ايران كا گوشہ گوشہ اغيار ÙƒÛ’ تسلط سے ايران كو آزاد كرنے اور بدامنى كى صورت حال كو ختم كرنے كيلئے انقلابات لانے كيلئے تيار تھا _ ميرزا كوچك خان Ù†Û’ تہران ميں تنظيم اتحاد اسلام سے رابطہ كرنے اور ان سے بحث Ùˆ مناظرہ كرنے ÙƒÛ’ بعد اس ہدف كو پانے كيلئے ايك تحريك شروع كى كہ جب كوئي حكومت اپنى مملكت كو اغيار اور دشمنوں ÙƒÛ’ تسلط سے آزاد نہ كرسكے تو ملت كا فرض ہے كہ اپنے وطن كو نجات دے  _

انہوں Ù†Û’ ايران ÙƒÛ’ شمالى جنگلوں سے قيام كا آغاز كيا اور يہ قيام شوال 1333 قمرى سے ليكر ربيع الثانى 1340 قمرى تك جارى رہا _ انہوں Ù†Û’ اپنى سياسى كاوش كا آغاز مذہبى Ùˆ روحانى طبقے كى ہمراہى ميں كيا ØŒ انقلاب مشروطہ ÙƒÛ’ دوران اور انكے بعد ÙƒÛ’ حالات ميں وہ آمريت ÙƒÛ’ ساتھ جنگ كرتے رہے  _ پہلى جنگ عظيم ÙƒÛ’ دو ران وہ گيلان كى طرف Ú†Ù„Û’ گئے اور'' انجمن اتحاد اسلام'' ÙƒÛ’ عنوان سے ايك مخفى تنظيم كو تشكيل

----------------------

1) عليرضا ملايى توانى ، مشروطہ و جمہومرى ، ريشہ ہاى نابسامانى نظم دوكراتيك در ايران، تہران،گسترہ 1381، ص 175_ 162_

336



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next