اسلامى بيداري



اس دور ميں اسلامى بيدارى كى تحريك اور دينى مكتب كيلئے ايك اہم مسئلہ فكرى اورعملى ميدان زندگى ميں مغرب پسندى كى لہركا سامنا تھا _ ايرانيوں كے مغربى دنيا سے مختلف شعبوں مثلا تجارت ، سياحت ،تعليم و غيرہ ميں بڑھتے ہوئے تعلقات اور جديد مغربى كلچر كے حامل انسٹيٹيوٹس كا قائم ہونا اور جديد مغربى شہريت كے ضوابط كا رائج ہونا البتہ يہ ضوابط مغربى شہريت كے ظاہرى اور اور نمايشى پرت سے ليے گئے تھے ،ان سے دينى نظريات كے احياء كى تحريك كو بڑھنے ميں دشوارياں پيش آنا شروع ہو ئيں اور ساتھ ساتھ علماء كى آراء و افكار ميں تناقص و تضاد نے بھى ان دشواريوں كو دو چند كرديا_

محمد على شاہ كى آمريت كے دور ميں نجف ميں سكونت پذيرعلماء جو ايران كے سياسى دباؤ اور گھٹن سے دور تھے، نے ايرانى علماء كى نسبت زيادہ آسانى سے مشروطہ كى تحريك اور حريت پسندى كوجارى ركھاانہوں نے محمد على شاہ كى آمرانہ حكومت كے حتمى خاتمہ اوركافر روسى سپاہيوںكے ايران سے نكلنے پر زور ديا(1)

نجف كے تين بزرگ علماء (تہراني، خراسانى اور مازندراني) نے اپنے ايك خط ميں عثمانى حكومت سے

-----------------------

1) مزيدمعلومات كيلئے رجوع فرمائيں _ غلام حسين زرگرى ناد، رسائل مشروطيت، تہران_حسين آباديان، مبانى نظرى حكومت مشروطہ و مشروعة، تہران ، ص 243_132_

2) عبدالہادى حائرى ، سابقہ ماخذ، ص 109_

333

ايران ميں محمد على شاہ كى حكومت ÙƒÛ’ خاتمہ اور روسيوں ÙƒÛ’ اخراج كيلئے مدد مانگى اس زمانہ ميں عثمانى حكومت اسلامى وحد ت ÙƒÛ’ نظريہ كى حامى تھي _ البتہ يہ نكتہ قابل ذكر ہے كہ سنى خليفہ سے مدد مانگنے كى ضرورت اس زمانہ ÙƒÛ’ تقاضوں اور مشكلات كى بناپر محسوس ہوئي ايران ÙƒÛ’ اندر بھى محمد على شاہ اور روسى افواج ÙƒÛ’ خلاف تحريك شروع تھى _نجف ÙƒÛ’ بزرگ علماء اپنے مقلدين ÙƒÛ’ ہمراہ ايران كى طرف جہاد كيلئے روانہ ہونے والے تھے  _ كہ تحريك مشروطہ كى كاميابى ØŒ اصفہان اور گيلان سے افواج كاتہران ميں داخل ہونا اور محمد على شاہ ÙƒÛ’ فرار اور روسى سفارت خانہ ميں پناہ لينے سے يہ پروگرام ملتوى ہوگيا_(1)

ان سالوں ميں علماء كى دوسرى تحريك 1329 اور 1330 كے دوران روس كى طرف سے ايران كو الٹى ميٹم دينے سے پيدا ہونے والے بحران كے رد عمل كے طور پر سامنے آئي _

دوسرے دور كى قومى پارلمينٹ نے اقتصادى امور كى بہترى كيلئے مورگن شاسٹراور ديگر چار امريكى مشيروںكا تقرر كيا _ وہ ايران آئے اور انہوں نے مالى شعبہ كو اپنے كنٹرول ميں لے ليا _ روس اور انگلينڈنے شدت كے ساتھ انكى مخالفت كى روس نے ابتداء ميں تو زبانى كلامى پھر 7 ذى الحجہ 1339 كو تحريرى طور پر ايران كو الٹى ميٹم ديا كہ شاسٹر كو نكال ديا جائے پھر اسكے بعد فوراً ہى ايران كے بعض شمالى علاقوں پر قبضہ كرليا _ تبريز ميں ثقةالاسلام تبريزى كو پھانسى دي، مشہد ميں امام رضا (ع) كے حرم پر گولہ بارى كى اور لوگوں كو محصور كرليا_



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next