اسلامى بيداري



صل ميں امام ÙƒÛ’ انقلابى نظريات ÙƒÛ’ سائے تلے اسلامى جديديت اور روشن خيالى Ù†Û’ اپنى بنياد تشكيل دي _ اور على شريعتى (1356 _ 1312 شمسى ) جيسے مفكر كو ايرانى معاشرہ ÙƒÛ’ سپرد كيا _ شريعتى كہ جنہوں Ù†Û’ فرانس ميں سماجيات ميں تعليم حاصل كى تھي _ ايك مذہبى فيملى ميں پيدا ہوئے تھے وہ اسلام پر ايك نئي نگاہ كى تلاش ميں تھے كہ جو مسلمانوں كو مغرب ÙƒÛ’ مقابلے ميں مسلح كرے  _ انہوں Ù†Û’ اپنے حقيقى نظريہ كو '' اپنى طرف لوٹنا'' ÙƒÛ’ عنوان سے پيش كيا _ شريعتى Ù†Û’ قوم پرست اہل نظر ÙƒÛ’ رد عمل ميں واضح كيا كہ ايرانيوں ÙƒÛ’ نزديك اپنى طرف لوٹنے سے مراد اسلام سے قبل ÙƒÛ’ ايران كى طرف لوٹنا نہيں ہے بلكہ اسكا مطلب اسلامى اصولوں كى طرف لوٹنا ہے  _

شريعتى كى نظر ميں مشرق و مغرب ميںمختلف نمونہ ہائے عمل نے مختلف خصوصيات كو وجود بخشا _ مغرب ميں عقلى رجحان، مادى رجحان، حقائق كى طرف رجحان اور منفعت پسندى جبكہ مشرق ميں الہى روحانى ، اجتماعي، عقيدتى اور اخلاقى صفات، اسى ليے مغرب فلسفى نگاہ سے ظاہر اورموجود حقيقت كے تعاقب ميں نكلا جبكہ مشرق اس حقيقت كى تلاش ميں چلا كہ جو ہونى چاہيے تھي _(2)

اسلامى انقلاب كے بعد تين موضوعات مغرب پرستي( شادمان، فرديد ، آل احمد) ،اسلامى شريعت كا احيائ( امام خمينى ) اوراپنى طرف لوٹنا ( شريعتى ) نے فكرى اعتبار سے ايران ميں اسلامى جمہوريہ كى نئي بپا ہونے

--------------------------------

1) ہشام جعيط ، بحران فرہنگ اسلامي، ترجمہ سيد غلامرضا تہامي، تہران، ص 150_

2) على شريعتي، از كجا آغاز كنيم؟ ج 20 ، تہران، ص 282_

379

والى حكومت كو قوت بخشي _ اگرچہ عمل ÙƒÛ’ اعتبار سے دوسرى بحث سياسى اور ثقافتى سطح پر زيادہ تسلط ركھتى تھى اور ايرانى معاشرہ اسكے بيان كيے گئے اصولوں ÙƒÛ’ مطابق Ú†Ù„ رہا تھا _ اسلامى جمہوريہ ايران مغربى تہذيب كى عالم اسلام پر يلغار ÙƒÛ’ مقابلے ميں قوميت اور شيعہ اسلامى مكتب فكر ÙƒÛ’ امتزاج سے ايك مضبوط متبادل نظام شمار ہوتا ہے  _

انيسويںصدى كے اختتام اور بيسويں صدى كے آغاز ميں عرب مفكرين جو عالم اسلام كا قابل ذكر اور بڑاحصہ شمار ہوتے ہيں انہوں نے مغرب كى ثقافتى اور سياسى سطح پريلغار كے مقابلے ميںرد عمل كا اظہار كيا _ اس رد عمل كو پانج پہلووںميں تقسيم كيا جاسكتا ہے:

1 _ قومى ونسلى تفريق: عبدالرحمان كواكبى ( 1902 _ 1848عيسوى ) Ù†Û’ مسلمانوں ميں مغرب مخالف احساسات كى قومى فطرى خصوصيات كى بناء پر تشريح كي _ وہ مغرب والوں كو مادّى زندگى ÙƒÛ’ قائل، نفسانى خواہشات ÙƒÛ’ گرويدہ، انتقام جو، مال Ùˆ دولت پسند اور حريص سمجھتے تھے جبكہ شرق والوں كو اہل ادب Ùˆ حيا، لطيف روح ÙƒÛ’ حامل اور محبت آميز رويے والے سمجھتے تھے  _(1)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next