اسلامى بيداري



ديا اور بتدريج مجاہدين كو اپنى ساتھ شامل كيا _ چند سال كے مقابلہ و جنگ كے بعد اس تنظيم كو بعض واقعات ميں ہزيمت كا سامنا ہوا بالخصوص سرخ بغاوت كے واقعہ ميں آخر كار وثوق الدولة كى حكومت، انگلستان اور روس كے باہمى مشترك حملہ سے جنگل كى اس تحريك كو شكست ہوئي _ (1)

پہلوى حكومت كى تشكيل ÙƒÛ’ قر يب ترين دور ميں ديگر اسلامى عناوين كى تحريكوں ميں سے تبريز ميں شيخ محمد خيابانى كا قيام قابل ذكر ہے  _ يہ قيام در اصل 1919 عيسوى ميں وثوق الدولة كى حكومت كى انگلستان سے قرار داد كا رد عمل تھا _ البتہ اسى دوران ملك ÙƒÛ’ ديگر مناطق ميں اور بھى احتجاجى قيام سامنے آئے كہ جو قرار داد ÙƒÛ’ مخالف تحريكوںكے عنوان سے معروف ہوئے  _ (2) اس قرا داد ÙƒÛ’ مطابق ايران ÙƒÛ’ عسكرى امور ØŒ اقتصادى امور ØŒ ذرائع ابلاغ ÙƒÛ’ امور اور ديگر انتظامى امور انگلستان ÙƒÛ’ كنٹرول ميں آگئے تھے  _

شيخ محمد خيابانى ايك شجاع اور اصول پسند عالم تھے جو قاجاريہ دور ÙƒÛ’ اواخر ميں سامنے آئے اور حريت پسند مجاہد طبقہ سے تعلق ركھتے تھے كہ انہوں Ù†Û’ اس تحريك ÙƒÛ’ تمام مراحل ميں ظلم Ùˆ آمريت ÙƒÛ’ حاميوں سے مقابلہ كيا انہوں Ù†Û’ مندرجہ بالا قرار داد ØŒ آذربائيجان كى حكومت پر عين الدولہ ÙƒÛ’ تقرر اور ديگر چند مسائل ÙƒÛ’ رد عمل ميں مركزى حكومت ÙƒÛ’ خلاف تحريك كو تشكيل ديا اور آذربائيجان ÙƒÛ’ امور اپنے ہاتھوں ميں Ù„Û’ ليے  _ وہ غير ملكى قوتوںكے سخت دشمن اور ايران ÙƒÛ’ داخلى امور ميںاغيار كى ہر قسم كى مداخلات ÙƒÛ’ سخت مخالف تھے وہ بھى ميرزا كوچك خان كى مانند اس دھن ميں تھے كہ آذربائيجان سے شروع كريں اورمكمل ايران كو اغيار ÙƒÛ’ تسلط اور استعمار سے نجات دلائيں _ (3)

----------------------

1) نہضت جنگل بہ روايت اسناد وزارت امورخارجہ ، رقيہ سادات عظيمى كى سعى سے ،تہران، دفتر مطالعات سياسى و بين الملل ، 1377، ص 18_15 ( مقدمہ )_

2) داريوش رحمانيان، چالش جمہورى وسلطنت در ايران ، زوال قاجار روى كار آمدن رضا شاہ ، تہران، نشر مركز، 1379، ص 42_

3) على اصغر شميم ، ايران در دورہ سلطنت قاجار، تہران ، علمى ، ج 2 ص 603_ 599 ،محمد جواد شيخ الاسلامي، سيماى احمد شاہ قاجار ، ج 2 ، تہران ، ص 108_90_

337

اعتراضات بڑھنے كى وجہ سے وثوق الدولة نے استعفى دے ديا _ ليكن خيابانى كى تحريك بھى بعد والى حكومت كے ذريعے دبادى گئي اور خيابانى كے قتل ہونے كے ساتھ ہى يہ تحريك ختم ہوگئي _ (1)

اہم نكتہ يہ ہے كہ خيابانى اور جنگلى كى تحريك كو اسلامى بيدارى ÙƒÛ’ منظر سے محور تجزيہ قرار نہيںديا جاسكتا كيونكہ انكے اسلامى افكار اور اصول پسند علماء ÙƒÛ’ نظريات ميں اساسى فرق تھا، اصول پسند علماء كى اہم خصوصيات يہ تھى كہ وہ دين اور سياست ÙƒÛ’ امتزاج پر يقين ركھتے تھے جبكہ ان تحريكوں ميں دين ÙƒÛ’ سياست سے جدا ہونے پرزور ديا گيا تھا _ ليكن امور مسلمين پر كفار اور اغيار ÙƒÛ’ تسلط كى مخالفت ميں يہ باہمى اور مشابہہ نظريات ركھتے تھے  _ اور يہ موضوع بعد ميں استعمار كى مخالف تحريكوں اور تنظيموں ميں اہم تاثير كا حامل تھا _



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next