اسلامى بيداري



جلال آل احمد (48 _ 2_13) كہ جنكا علما گھرانے سے تعلق تھا_انہوں نے مغرب پرستى كى بحث كو معاشرتى اور سياسى افق سے بيان كيا ،1341 شمسى ميں انكى ايك كتاب '' غرب زدگي'' شايع ہوئي بعد ميں چند عشروں تك ايرانى مفكرين كے درميان مقبول رہى ، منتقدى اس كتاب كو سب سے پہلا ايسا مشرقى رسالہ سمجھتے ہيں كہ جس نے مغرب اورمغربى استعمار كے مقابلے ميں مشرق كى صورت حال كو روشن كيا اور اسے عالمى معاشرتى اہميت كا حامل بتايا_(2)

آل احمد كا يہ نظريہ تھا كہ ايرانى لوگ مشينى زندگى اور مغرب كے حملے كے مقابلے ميں اپنى ثقافتى اور تاريخى شخصيت كو نہيں بچا سكے بلكہ مضمحل اور منتشر ہو چكے ہيں اور صرف مغربى شكل اپنا چكے ہيں_

آل احمد Ù†Û’ پہلى بار مغربى تہذيب كا مقابلہ كرنے كيلئے دينى علماء كى قوت كى طرف اشارہ كيا اور واضح كيا كہ جب بھى دانشورحضرات اور دينى علماء باہمى اتحاد ÙƒÛ’ ساتھ Ø¢Ú¯Û’ بڑھيں Ú¯Û’  _ تو اس معاشرتى مقابلے ميں مثبت اور متاثر كن نتايج پائيں گے،در اصل وہ زير لب جديدت اور روايت پسندى ÙƒÛ’ اتحاد كى تجويز دے رہے تھے اور ان دونوں كو اجتماعى Ùˆ معاشرتى سطح پر مقابلہ كرنے كيلئے مل جل كر كام كرنے كى دعوت دے رہے تھے  _(3)

سب سے پہلے عالم كہ جنہوں نے مغربى آئيڈيالوجى كى جگہ اسلام كو ايك سياسى آئيڈيالوجى كى صورت

-----------------------

1) مہرزاد بروجردي، روشنفكرى ايرانى اور غرب، ترجمہ جمشيد شيرازي، تہران، ص 108 _ 107_

2) سابقہ ماخذ، ص 111 _ 110_

3) جلال آل احمد، غرب زدگي، تہران، ص 28 ، در خدمت و خيانت روشنفكران ، تہران، ج 2 ، ص 52_

378

ميں پيش كيا وہ امام خمينى تھے ، امام نے اسلامى روايات اور ثقافت سے آگاہى اور عوامى طبقات كو مغرب اوراسكى تابع حكومت كے مقابلے ميںجہاد كى دعوت ديتے ہوئے آل احمد كے آئيڈيل يعنى اجتماعى جد و جہد كرنے كيلئے علماء اور دانشورحضرات كى ہمراہى كو حقيقت ميں بدل ديا _ انہوں نے سياسى سطح پر عوام كو تيار كرتے ہوئے دوران جديد ميں سب سے پہلے مذہبى انقلاب كى تصوير كھينچى وہ انقلاب كہ جس نے اس كليہ كہ ''انقلاب ترقي دين سے نجات '' كو ختم كرديا اور دوبارہ دين كے پرچم كو لہرا ديا _ (1) ا



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next