اسلامى بيداري



3) شہيدى ديگر از روحانيت ، نجف ، انتشارات روحانيوں خارج از كشور ، ص 140 ، 126_

مغربى تہذيب پر نقد و نظر

 

367

1_ مغربى مفكرين كى آراء ميں مغربى تہذيب پر تنقيد

انيسويں صدى كے اختتام اور بيسويں صدى كے آغاز ميں ثقافتى ، معاشرتي، سياسى اور اقتصادى روابط كے پيچيدہ ہونے اور اسكے نتيجہ ميں جديد تہذيب كے مراكز اور اداروں كے وجود ميں آنے سے مغربى دانشوروں كى آراء ميں مغربى تہذيب پر منظم تنقيد، اسكى مختلف اقسام اور مستقبل كے بارے ميں بدگمانيوں كاشكار ہونا ايك خاص روايت بن گيا_

پہلى اور دوسرى جنگ عظيم كے آغاز اور اختتام سے منفى نگاہ كى يہ عادت اہل مغرب كے دل و دماغ ميں مضبوط ہوتى چلى گئي فريڈرچ نيٹشا، كارل ماركس اور سگمنڈ فرايڈ جو كہ اس قسم كى نقد كے پرچم دار تھے انہوں نے اپنے خدشات كو علمى طرز ميں ظاہر كيا _ نيٹشانے مغرب كے ناہماہنگ واقعات اور رويوںكو بہت كم ايك واحدمجموعے يا ايك منظم مظہر كے عنوان سے ياد كيا ہے بلكہ وہ اكثر و بيشتر تاريخى ادوار كے اختلاف اور مغرب ميں ناہموار حادثات كا قائل تھا _ نيٹشاكى نظر ميں مغرب كى تاريخ ميں زرين عرصہ محدود اور ايك خاص دور ميں منحصر ہے جبكہ مغرب كى تاريخ كے باقى ادوار انحطاط اور تباہى كے ادوار ہيں _ پانچويں اور چھٹى صدى قبل مسيح، نيٹشا كے خيال ميں مغرب كا زرين دور تھا اسكے خيال كے مطابق يونان كى قديمى تہذيب كے زوال كے ساتھ ہى مغرب كے زوال كا دور شروع ہوگيا_

نيٹشاقديم يونان ÙƒÛ’ عروج كى وجہ ڈيونيزوسى ( خوش رہنے ) ÙƒÛ’ احساسات كا اس تہذيب ميں نماياں ہونے كو بتاتا ہے  _ وہ ان احساسات كو اصلى يونانى مزاج اور يونانيوں كا زندگى كى رنگينيوں كو ''ہاں'' كہنا سمجھتا ہے ليكن ايپولانى احساسات ÙƒÛ’ پيدا ہونے كوجو سرور Ùˆ وجد اور زندگى ÙƒÛ’ احساسات ÙƒÛ’ متضاد ہيں سقراط ÙƒÛ’ افكار سے منسوب كرتا ہے اور مغرب ميں عقلى رحجانات ÙƒÛ’ آغاز كى مخالفت كرتا ہے  _ (1)

------------------------

1)رضا نجفي، نيٹشا و ارزيابى غرب، غرب وغرب شناسى ، تہران ، سروش ص 44



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next