اسلامى بيداري



چوتھے عشرہ ميں پہلوى حكومت نے رضا شاہ كى دين مخالف پاليسى وسيع پيمانے پر دوبارہ اجرا كرنا شروع كردى اور قومى آداب اور اسلامى اقدار كو غلط قرار ديا اور ايرانى آداب ور سوم اوراسلامى ثقافت كى جگہ مغربى كلچر كو رواج ديا _ اسى دوران 1335 شمسى ميںساواك كى تشكيل نے اس حكومتى پاليسى كى حمايت ميں بہت اہم كردار ادا كيا _

ہجرى شمسى سال كے پانچويں اور چھٹے عشرے ايران كى معاصر تاريخ ميں سياسي، اقتصادى ، معاشرتى دينى فكر كے احياء اور اسلامى بيدارى كى تحريك كے پھلنے پھولنے ميںايك خاص مقام ركھتے ہيں ان دو عشروں ميں دينى فكر و نظريہ كے احياء كى تحريك نے نئي كروٹ لى اس مرحلہ ميں اس تحريك كے يكتا قائد امام خمينى تھے آپ حقيقتاً نظرى اور عملى ميدانوں ميں گذشتہ مجددبزرگوں سے مختلف اور منفرد كام كر رہے تھے اسى طرح اس دور ميں ديگر سياسى اسلام كے معتقد اور دينى حكومت كى برپائي كے خواہشمند عناصر نے امام خمينى كى قيادت ميں انكى حقيقى تحريك كو مستحكم كيا_

چوتھے عشرہ كے آخرى سالوں ميں بين الاقوامى حالات كے اثرات كى بناء پر ايرانى معاشرہ ميں سياسى گھٹن كى شدت كم ہوئي اور كسى حد تك آزاد سياسى فضا اور محدود آزادى كا ماحول پيدا ہوا _ بين الاقوامى حالات ميں تبديلى كى وجہ امريكہ ميں ڈيموكريٹ پارٹى كى جان ايف كنيڈى كى قيادت ميں كاميابى اور اسكا

-------------------------

1 ) لطف اللہ ميثمى ، از نہضت آزادى تا مجاہدين، ج 1، تہران ، ص 91_ 88_

351

امريكہ كے زير اثر ممالك ميں سياسى جمود كو ختم كرنے اور سياسى اور معاشرتى سطح پر اصلاحى تبديليوں كو لانے پر زور دينا تھا_

امريكہ كى اس پاليسى كا مقصد ان ممالك ميں سياسى اور معاشرتى بحرانوں كو كنٹرول كرنا اور كميونيزم كو پھلنے پھولنے سے روكنا تھا (1) ايران ميں ارضى اصلاحات اور سفيد انقلاب كے اصول و قوانين كا اجراء در اصل كنيڈى كى ڈيموكريٹ پارٹى كى منشاء كے مطابق تھا ،پہلوى حكومت نے لاچار ہو كر اسے قبول كيا تھا _

امام خمينى كى قيادت ميں مذہبى قوتوں Ù†Û’ اس پاليسى كى (جو بظاہر اصلاح پسند ليكن عمل ميں امريكہ كى مادى اور غير مادى امداد ÙƒÛ’ ساتھ ايران كو مغربى طرز كا بنانے كى پاليسى تھى )مخالفت كى ØŒ يہيں سے ايران كى روشنفكر تاريخ كا تيسرا دور شروع ہوا اس تاريخى دورانيہ ميں دينى روشن خيالى اور اسلامى بيدارى كى تحريك تمام ديگر مسائل پر غالب تھي _ اس مرحلہ ميں ايران كى روشن خيال فضا ميں ايك اہم تبديلى پيدا ہوئي كہ اسے '' تو بہ روشفنكرى '' (روشن خيالى كى توبہ) سے تعبير كيا گيا ہے  _ (2)

1340 شمسى كى ابتدائي ايام ميں ايك حادثہ كہ جس Ù†Û’ اسلامى بيدارى ÙƒÛ’ مسئلہ كو تيار كيا آيت اللہ بروجردى كى وفات تھا _ وہ پندرہ سال تك شيعوں ÙƒÛ’ بلامقابلہ مرجع تھے  _ لذا اس حوالے سے ايك بہت بڑا خلاء پيدا ہوا اسى دور ميں ايران اور نجف ميں ايسے مجتہد تھے كہ جو صاحب رسالہ يا مرجعيت كى صلاحيت ÙƒÛ’ حامل تھے مثلا امام خمينى (رہ) اور آيت اللہ گلپايگانى ØŒ آيت اللہ مرعشى نجفى ،آيت اللہ شريعتمدارى ØŒ آيت اللہ حكيم ØŒ آيت اللہ خوئي ØŒ آيت اللہ شاہرودى ØŒ آيت اللہ شيرازى اور آيت اللہ يثربي ... اسى گروہ ميں سے تھے(3) حكومتى كابينہ اس كوشش ميں تھى كہ مركز مرجعيت كو نجف كى طرف منتقل كيا جائے لہذا انہوں Ù†Û’ آيت اللہ بروجردى كى وفات پر تسليت كا پيغام آيت اللہ حكيم كى خدمت ميں بھيجا(4)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next