اسلامى بيداري



يونيوسٹى كے طلاب كے ايك گروہ نے ايك تنظيم '' انجمن اسلامى دانشجويان'' قائم كى اور اسلامى بيدارى كى مندرج بالا فعاليت كو مستحكم كيا اور وسعت بخشى _ يہ انجمن 1320 شمسى ميں تشكيل پائي اور بعد ميںآنے والے دو عشروں ميں اس نے كافى ترقى كى _(1)

چوتھے عشرہ ميں اسلامى بيدارى كے افكار كى ترويج كے مراكز مساجد تھيں ہر ايك مسجد ميں كوئي مذہبى مجاہد تقرير اور تفسير قرآن مجيد كا پروگرام چلا رہا تھا ان سب ميں تہران كى مسجد ہدايت اور اسكے امام آيت اللہ طالقانى كا كردار سب سے برجستہ تھا _ آيت اللہ طالقانى كا پيش نظر ہدف جوانوں اور روشن فكر حضرات ميں سچے اسلام كى ترويج اور كيمونيزم اور مغربى نظريات كے جال سے بچانا تھا _

چوتھے عشرہ ميں بالخصوص 1332 شمسى 28 مرداد ميں امريكہ اور انگلستان كى مشتركہ سازش كى بناء پر بغاوت كے بعد كہ جب دوبارہ بادشاہت كى صورت ميں ايك ڈكٹيڑ حاكم بن چكا اور دوبارہ دينى رسم و رواج كے ساتھ مقابلہ شروع ہوا اوردين كى مخالفت ميں بڑھ چڑھ كر كوشيشں كى جانے لگيں اور ايك طرح كا مذہبى و فكرى خلا سا پيدا ہوچلا تھا كہ آيت اللہ طالقانى نے مذہبى ارتقاء كے قواعد و اصول كو پيش كيا _ انكى تقارير اور تفسير قرآن كى محلفوں ميں مذہبى و سياسى مجاہدين ، دينى طلبا اور يونيورسيٹوں كے طلبا حضرات شركت كيا كرتے تھے(2) ان اقدامات نے بيدارى كى تحريك كى بقاء ميں اہم كردار ادا كيا_

بتدريج مسجد ہدايت جوان نسل بالخصوص دينى معارف سے بہرہ مند يونيورسٹى كے طلبا اور دانشور طبقہ كا اہم مركز بن گئي _ جيسا كہ آنے والے سالوں اور عشروں ميں مسجد ہدايت كے پروگراموں ميں شريك ہونے

-------------------------

1) على رضا كريميان ، جنبش دانشجويى در ايران، تہران مركز اسناد انقلاب اسلامى ص 120_ 115_

2) بہرام افراسيابى و سعيد دہقان، طالقانى و انقلاب ، ج 2 ، تہران، ص 61_ 59_

350

والے بہت سے حضرات متحرك سياسى اور ثقافتى شخصيات ميں تبديل ہوگئے  _ اور اسى مسجد ہدايت ÙƒÛ’ شاگردوں كا ايك گروہ دين ÙƒÛ’ احياء اور اسكى حفاظت كى راہ ميں مقام شہادت پر فائز ہوا _ ان ميں معروف ترين چہرے آيت اللہ مرتضى مطہري، محمد على رجائي ØŒ مہدى بازرگان، جلال الدين فارسى اور محمد جواد باہنر ... تھے  _

چونكہ مسجد ہدايت نے دينى معارف كى نشر و اشاعت ميں اہم كردار ادا كيا اس ليے اسے '' دالان دانشگاہ'' (يونيورسٹى كى دھليز) كے عنوان سے ياد كيا گيا كيونكہ جہاں مذہبى محافل كے ساتھ ساتھ اس زمانہ كے روزمرہ كے مسائل كو اسلامى اقدار كے ساتھ مطابقت ديتے ہوئے محور تجزيہ قرار ديا جاتا تھا _ (1)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next