اسلامى بيداري



ايران ميں نہضت آزادى ''تحريك آزدى ''ايك مذہبى و سياسى تنظيم تھى كہ جو 1340 شمسى ميں ارديبہشت (ايرانى مہينہ) كے آخر ميں مہدى بازرگان، يداللہ سحابي، آيت اللہ طالقانى اور ديگر قوم پرست مذہبى لوگوں كى كوششوں سے وجود ميں آئي _ بازرگان نے اس تحريك كى تشكيل كا مقصد '' (ايراني) قوميت اور

------------------------

1) سابقہ ماخذ ،ص 93_91_

2) رحيم روح بخش ، سابقہ ماخذ، ص 69_ 68_

356

تحريك ÙƒÛ’ اصول كو مدنظر ركھتے ہوئے نئي اسلامى بيدارى سے ہم آہنگى برقرار كرنا ''بتايا (1) جلال الدين فارسى اور محمد على رجائي كا اس تنظيم كا ركن ہونا اور آيت اللہ بہشتي، آيت اللہ مطہرى اور محمد جواد باہنر جيسے افراد كا اس تحريك ÙƒÛ’ قائدين سے دوستى Ùˆ رابطہ اس تحريك ÙƒÛ’ قائدين ÙƒÛ’ دين اسلام كى طرف ميلان كو بيان كر تا ہے  _

نہضت آزادى ÙƒÛ’ منشور ميں بھى ايرانى قوم ÙƒÛ’ اساسى حقوق ÙƒÛ’ احياء ÙƒÛ’ ساتھ ساتھ اخلاقي، معاشرتى اور سياسى اصولوں كى دين مبين اسلام كى بنياد پر ترويج كى تاكيد ملتى ہے  _(2)

اس تحريك كى فعاليت كے مقابلے ميں پہلوى حكومت كا رد عمل اس تحريك كے قائدين كى گرفتاريوں اور عدالتى كا روائيوں كى صورت ميں سامنے آيا اور يہ عدالتى كا روائياں سياسى جلسوں ميں تبديل ہوگئيں _ دينى طلاب، سياسى كاركن حضرات اور يونيورسٹى كے طلباء ان كا روائيوں كى نشستوں ميں شريك ہوتے تھے اور آيت اللہ طالقانى اور ديگران سے ملاقات اور گفتگو كر تے تھے(3) در حقيقت يہ عدالتى كاروائياں خود حكومت كے محاكمہ اور حكومت كے طرز عمل كے بارے ميں انكشافات ميں تبديل ہوچكى تھيں كہ مجموعى طور پر اس مسئلے نے اسلامى بيدارى كے مراحل كو سرعت بخشي _(4)

ان سالوں ميں امام خمينى كى قيادت ميں اسلامى بيدارى كى تحريك كى خصوصيات مندرجہ ذيل ہيں:

دين و سياست كے ملاپ كے نظريہ كو مستحكم كرنا _ پہلوى حكومت كے ساتھ كوئي سمجھو تہ نہ كرنا ،علمى ميدان ميں سياسى اجتہاد كو استحكام دينا اور فكر و عمل ميں ہم آہنگى برقرار كرتے ہوئے آمريت اور استعمار كا مقابلہ كرنا ... ان ميں سے سب سے اہم دنيا كى جديد آمريت كو نشانہ بنانا تھا ،انہى سالوں ميں ديگر بيدارگر شخصيات ميں سے محمود طالقانى اور مرتضى مطہرى قابل ذكر ہيں كہ جنہوں نے زيادہ تر فكرى ميدانوں ميں



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next