اسلامى بيداري



زمانے اورتمدن كے تقاضوں كے مطابق مناسب ماڈلز پيش كرنے ميں ناكامى كو انكے شدت پسند ہونے كى وجہ بتاتے ہيں ،وہ اسلامى معاشروں كے اندر اس رجحان كى اہم ترين علت دروازہ اجتہاد كا بند ہونا اور بدعت سے جنگ كے بہانے اصلاحات كى تحريكوںكو كچلنا سمجھتے ہيں (1)

حقيقت ميں ان شكستوں كے ساتھ ساتھ اصلاحات كو عملى جامہ پہنانے ميں ناكامى نے ايك اندوہناك ٹريجڈى كى شكل ميں عربوں كى روح كو آرزدہ كرديا اور انہيں ايك ہٹ دھرم اور معاندانہ رويے كے حامل طبقے اورشدت پسند سياسى گروہوں كے درميان سرگردان كرديا_

اخوان ا لمسلمين ÙƒÛ’ بانى حسن البناء اسلامى اصلاح پسند مفكرين ÙƒÛ’ بارے ميں يوں اظہار خيال كرتے ہيں كہ: جمال الدين افغانى اسد آبادى مسلمانوں كى موجودہ مشكلات كيلئے ايك پكار اور تنبيہ تھے ،شيخ محمد عبدہ فقط ايك معلم اور فلسفى تھے اور رشيد رضا ايك مورخ اور وقايع نگار تھے جبكہ اخوان المسلمين جہاد، تلاش اور كام كا نام ہے نہ كہ محض ايك پيغامبر ہے  _ (1)

اخوان المسلمين ايك سياسى اور مذہبى تحريك ہے كہ جو اسلامى معاشروں ميں اساسى تبديلى كى خواہاں ہے  _ اخوان المسلمين كا ايك اساسى عقيدہ يہ ہے كہ مسلمانوں ÙƒÛ’ معاشرتى اور سياسى مسائل ÙƒÛ’ حل ميں اسلام سے بڑھ كر كوئي اور طاقت موجود نہيں ہے(3) يہ عقيدہ حقيقت ميں اسلامى اصول پسند رحجان كا محور اور روح ہے  _

اگر حسن النباء اخوان المسلمين ÙƒÛ’ سياسى رہبر تھے تو سيد قطب اور محمد غزالى جيسے افراد اخوان المسلمين ÙƒÛ’ فكرى پہلوكے برجستہ نمايندے تھے  _

---------------------------

1) سارا شريعتي، بنياد گرائي و روايتى معقول از چپ اسلامي، روزنامہ ايران شنبہ 26/5/81، ص 8_

2) بہمن آقاى و خسرو صفوي، اخوان المسلمين، تہران، نشر رسام، 1365 ،ص 21_

3) حميد عنايت ، سابقہ حوالہ ، ص 107_

317



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next