اسلامى بيداري



2) روح اللہ حسينيان ، سابقہ ماخذ ، ص 176_

348

بالآخر مذہبى اور قوى تنظيموں كے باہمى اتحاد اور عوام كے احتجاجى مظاہروںكے نتيجہ ميں احمد قوام كو ہٹاديا گيا اور اسكى جگہ دوبارہ مصدق كو منتخب كيا گيا _ 30 تير كا يہ قيام در حقيقت سياسى مسائل ميں شيعہ مرجعيت اور دينى طاقتوں كى طاقت و قوت كے عروج كا دور تھا _

دينى افكار ÙƒÛ’ احياء كى صورت ميں بيدار كرنے والا ايك اوراقدام آيت اللہ بروجردى كى عالم اسلام ميں شيعہ علماء كو فعال اور تمام علمى اور عملى ميدانوں ميں لانے كى كوشش تھى انہوں Ù†Û’ شروع ميںجوان مبلغين اور حوزہ علميہ قم ÙƒÛ’ مذہبى دانشوروں كى مختلف ٹيميں دنيا ÙƒÛ’ مختلف ممالك ميں مسلمانوں اور شيعوں كى دينى ضروريات كو پورا كرنے كيلئے بھيجيں اور يورپ، امريكہ، افريقہ اور ايشيا ميں شيعہ اسلامك سينٹرز قائم كيے  _ اس حوالے سے انكا اہم ترين قدم علامہ شيخ محمد تقى قمى كوقاہرہ كى طرف بھيجنا تھا جب وہ قاہرہ تشريف Ù„Û’ گئے تو اسوقت قاسم غنى وہاں ايرانى سفير تھے وزارت خارجہ كى اسناد ÙƒÛ’ مطابق ان دونوں Ù†Û’ باہمى كوشش سے علماء اہلسنت ÙƒÛ’ ساتھ وسيع پيمانے پر تعلقات قائم كيے تا كہ اہل تشيع ÙƒÛ’ بنيادى قواعد كى تشريح Ùˆ تفسير كى جائے جسكى بناء پر وہاں بالاخر دارالتقريب مذاہب اسلامى كاادارہ تشكيل پايا _ (1)

جيسا كہ پہلے بھى اشارہ ہوا ہے اسلامى بيدارى كى تحريك كا ايك جديد ركن يونيورسٹى ÙƒÛ’ طلباء كى اسلام پسند تحريك تھى جو اسى زمانہ ميں وجود ميں آئي اور ثابت قدمى سے فعاليت كر رہى تھى ،يونيورسٹياں جو كہ مختلف افكار ونظريات ÙƒÛ’ تبادلے كا مركز تھيں وہاں اسلامى نظريات اور دينى تشخص ÙƒÛ’ دفاع ÙƒÛ’ نظريات Ùˆ خيالات بتدريج بڑھ رہے تھے  _ اس تحريك كا مقصد اسلام كو غلط عقائد سے پاك كرنا اور اسلام كا تعارف اس دين ÙƒÛ’ عنوان سے كروانا تھا كہ جو علم ØŒ معاشرتى انصاف ØŒ مساوات اور آزادى ÙƒÛ’ ساتھ ہم آہنگ ہے اور جہالت ØŒ ظلم ØŒ بے انصافى ØŒ آمريت اور استعمار كا مخالف ہے  _

اس تحريك كى تشكيل ميں بڑا حصہ اہل فكر علما اور اسلام پسند اساتذہ كى كاوشوںپر مشتمل تھا مثلا آيت اللہ

---------------------------

1) سابقہ ماخذ ص 391_ 390

349

طالقاني، استاد محمد تقى شريعتى ، حسين على راشد ،محمد تقى فلسفي، ڈاكٹر محمود شہابى ، ڈاكٹر عطاء اللہ شہاب پور، مہدى بازرگان ، يداللہ سحابى اور ديگر افراد;بعد ميں آنے والے عشروں ميں انكى تعداد بڑھتى چلى گئي _



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 next