هدیه مبلغین



هدیه مبلغین

مولانا صابر علی بخاری

 

بسم اللہ الرحمٰن الرّحیم

حرف اوّل

الحمد للہ ربّ العالمین وصلّی اللہ علٰی محمّد وآلہ الطاہرین ولعنة اللہ علٰی أعدائھم أجمعین الی یوم الدین .  

امیر المؤمنین علیہ السلام فرماتے ہیں جب رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ مجھے یمن بھیجا تو فرمایا : اے علی!  اگر خداوند متعال تمہارے وسیلہ سے ایک شخص Ú©Ùˆ بھی نجات دید Û’ تو تمہارے لئے ہر اس چیز سے بہتر ہے جس پر سورج Ú©ÛŒ روشنی پڑتی ہے.

      اس میں Ø´Ú© نہیں ہے کہ تبلیغ دین ایک انتہائی مشکل امر ہے جسے علماء کرام ،انبیاء علیہم السلام Ú©ÛŒ نیابت میں انجام دے رہے ہیں بندہ حقیر Ú©ÛŒ بھی گذشتہ سالوں سے یہ تمنّا تھی کہ ہر سال ماہ رمضان المبارک اور محرم الحرام Ú©ÛŒ مناسبت سے تقاریر پر مشتمل ایک مجموعہ شائع کیا جائے جس Ú©Û’ ذریعہ مبلّغین کرام Ú©ÛŒ خدمت کرکے کسی حدّ تک اس نیک امر میں شریک ہوسکوں.جو میرے گذشتہ گناہوں Ú©Û’ لئے بخشش ا ور توشہ آخرت قرار پائے .

     زیر نظر کتاب ماہ مبارک رمضان Ú©ÛŒ مناسبتوں پرمشتمل دروس کا مجموعہ ہے جس میں قرآن کریم Ú©ÛŒ آیات اور روایات معصومین علیہم السلام سے استفادہ کیا گیاہے.

     خدا کرے میں اپنے اس مقصد میں کامیاب ہو جاؤں اور میری دیرینہ تمنّا پوری ہوجائے ØŒ اس Ú©Û’ علاوہ جب علماء کرام اس مجموعہ سے لوگوں Ú©ÛŒ ہدایت Ú©Û’ لئے استفادہ کریں Ú¯Û’ تو میرے لئے مزید مسرّت Ùˆ نجات کا باعث ہوگا .آخر میں میں اپنے محسن حجة الاسلام مولانا صابرعلی بخاری پرنسپل جامعہ زینب سلام اللہ علیھا شعیب گارڈن لاہور کا انتہائی شگر گذار ہوں جنہوں Ù†Û’ اس کتاب Ú©ÛŒ تالیف اور اسے منظر عام پر لانے میں مادی Ùˆ معنوی طور پرمیری مدد فرمائی .خدا وند متعال ان Ú©ÛŒ توفیقات میں اضافہ اور ان Ú©Û’ قلم میں برکت عنائت فرمائے .      



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next