هدیه مبلغین



أقیموالصلاة ولا تکونوا من المشرکین .

ترجمہ: نماز قائم کرو اور مشرک مت بنو .

عزیزان گرامی! ہماری گفتگو نماز Ú©ÛŒ اہمیت Ú©Û’ بارے میںتھی Ú©Ù„ Ú©ÛŒ تقریر میں قرآنی آیات Ú©Û’ ذریعہ سے یہ عرض کیا گیا کہ نماز کس قدر اہمیت Ú©ÛŒ حامل ہے اور آج انشاء اللہ یہ بیان کیا جائے گا کہ نماز نہ Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ والے Ú©ÛŒ کیا سزاہے ØŸ اس لئے کہ ہمارے خیال Ú©Û’ مطابق جتنے بھی نوجوان بھائی نماز Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ سے کتراتے ہیں نماز Ú©Û’ وقت مسجد Ú©Û’ قریب سے بھی نہیں گذرتے اس Ú©ÛŒ وجہ ان کا نماز Ú©Û’ Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ Ú©ÛŒ اسلام میں اہمیت اور اس Ú©Û’ ترک  کرنے Ú©Û’ گناہ سے آشنا نہ ہونا ہے ورنہ کون ایسا مومن ہو گا جو اتنا بڑا گناہ جانتے ہوئے بجا لائے ØŒ لہذا ہم آج نماز نہ Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ کا گناہ اور اس Ú©Û’ نقصانات Ú©Ùˆ بیان کریں Ú¯Û’ تا کہ ہمارے نوجوان عزیز اسے جان لینے Ú©Û’ بعد اسے کبھی ترک نہ کرنے پائیں .قرآن کریم Ú©ÛŒ آیات اور معصومین علیہم السلام Ú©ÛŒ روایات جو ہم تک پہنچی ہیں ان سے یہی پتہ چلتا ہے کہ نماز کسی بھی حالت میں معاف نہیں ہے چاہے انسان جنگ Ú©Û’ میدان میں ہی کیوں نہ ہویا اسے کسی اور وجہ سے جان کاخطرہ ہو. امام موسیٰ کاظم علیہ السلام Ú©Û’ بھائی علی بن جعفر امام علیہ السلام سے سوال کرتے ہیں کہ مولا اگر انسان ایسی حالت میں ہو کہ وحشی درندہ اس Ú©Ùˆ گھیرے ہوئے ہو اور نماز کا وقت بھی آپہنچا ہو اب اگر وہ نماز شروع کرے تو اسے اس درندہ حیوان Ú©Û’ حملہ کا زیادہ خطرہ ہے اس لیئے کہ اس کا رخ قبلہ Ú©ÛŒ جانب نہیں ہے . تو ایسی صورت میں کیا کرے ØŸ امام علیہ السلام Ù†Û’ فرمایا : اسے چاہیئے کہ Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہو کرنماز Ù¾Ú‘Ú¾Û’ اور اشارے سے رکوع Ùˆ سجود بجا لائے.اگرچہ قبلہ Ú©ÛŒ جانب منہ نہ ہی  ہو .

    امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں : اگر کوئی شخص زمین پر پاؤں نہ رکھ سکتا ہو(خدا نخواستہ پانی میں غرق ہورہایاسولی پر لٹکا ہوا ہو) تو اسے چاہئے کہ اشارے سے نماز Ù¾Ú‘Ú¾Û’ .

   جس قدر روایات بے نمازی Ú©ÛŒ مذمت میں وارد ہوئی ہیں شاید ہی کسی دوسرے گناہ گار Ú©Û’ بارے میں نازل ہوئی ہوں، بے نمازی انسان خدا ØŒ ملائکہ، انبیاء اور یہاں تک کہ پرندے بھی اس پر لعنت بھیجتے ہیں . امیرالمؤمنین علیہ السلام فرماتے ہیں :

((انّ الفاختة تقول ... ألّلھمّ العن من ترک الصّلاة متعمّدا)) .

فاختہ کہتی ہے:... اے پروردگار ! جان بوجھ کر نماز ترک کرنے والے پر لعنت فرما

      حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا روایت کرتی ہیںکہ میں Ù†Û’ اپنے بابا رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا : بابا جان اگر کوئی شخص نماز Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ میں لاپرواہی کرتا ہے تو اس Ú©ÛŒ کیا سزا ہوگی؟

 ØªÙˆ آنحضرتۖ Ù†Û’ فرمایا :اگر کوئی مرد یا عورت نماز Ú©Ùˆ حقیرسمجھتے ہوئے اسے ترک کردیتا ہے تو اسے دنیا Ùˆ آخرت میں پندرہ قسم Ú©Û’ عذاب میں مبتلا کیا جائے گا ØŒ Ú†Ú¾ دنیا میں ØŒ تین مرتے وقت ØŒ تین قبر میں اور تین اس وقت جب اسے قبر سے اٹھایا جایا گا .وہ Ú†Ú¾ عذاب جن میں بے نمازی شخص اسی دنیا میں مبتلا ہو گا وہ یہ ہیں :

١۔اس کی عمر سے برکت کو اٹھا لیا جاتا ہے



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next