هدیه مبلغین



     اور اس سے بھی بڑھ کر جھالت تو یہ ہے کہ کتنے لوگ ایسے ہیں جو نہ تو خمس دیتے ہیں اور نہ زکات مگر عشروں Ú©Û’ عشرے کروا رہے جبکہ امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں : قرآن Ú©ÛŒ یہ آیت مجیدہ ایسے ہی افراد Ú©Û’ بارے میں ہے :

((انّ الّذین یأکلون أموال الیتامٰی ظلما انّما یأکلون فی بطونھم نارا و سیصلون سعیرا))

ترجمہ:جو لوگ ظالمانہ انداز سے یتیموں کا مال کھا جاتے ہیں وہ در حقیقت اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں اورعنقریب واصل جھنّم ہوں گے.

    ایسا شخص جو خمس ادا نہ کرے اور مجالس وغیرہ یا دوسرے نیکی Ú©Û’ کاموں پر پیسہ خرچ کر رہا ہے یہ بھی ویسا ہی چور ہے قیامت Ú©Û’ دن اسے جہنّم Ú©ÛŒ Ø¢Ú¯ کا ایندھن بنا دیا جائے گا .

گیارہواں درس

 Ø¬Ú¾Ø§Ù„ت کا علاج (Ù¡)

قال الامام المھدیّ علیہ السلام : آذانا جھلاء الشیعة وحمقائھم ومن دینہ جناح البعوضة أرجح منہ.

عزیزان گرامی!ہماری گفتگو مسلسل کئی روز سے جھالت Ú©ÛŒ اقسام اور اس کا دین پر جو برا اثر ہے اسکے بارے میں جاری ہے. اور امام زمانہ علیہ السلام ارواحنا لہ الفداء کا فرمان آپ Ú©Û’ سامنے پیش کیا گیا جس میں امام علیہ السلام فرمارہے کہ ہمارے شیعوں Ù†Û’ ہمیں اذیت پہنچائی. اور اس کا باعث مومنین Ú©ÛŒ علم دین سے ØŒ شریعت Ú©Û’ احکام سے جھالت ہے .جس Ú©Û’ نتیجہ میں وہ ہمیں فائدہ پہنچانے Ú©Û’ ØŒ ہمارے مدد کرنے Ú©Û’ ØŒ ہمیں نقصان پہنچاتے ہیں جس سے زمانہ Ú©Û’ امام  کا دل دکھتا ہے. امام پریشان ہوتے ہیں اس لئے کہ ہر روز Ú©Û’ اعمال امام زمانہ Ú©ÛŒ خدمت میں پہنچتے .ہیں ØŒ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©ÛŒ خدمت میں پہچنتے ہیں . جب مومن کا نامہ عمل نیکیوں سے بھرا ہوا نظر آتا ہے تو امام زمانہ ارواحنا لہ الفداء خوش ہوتے ہیں اور اپنے اس چاہنے والے Ú©Û’ حق میں دعا کرتے ہیں .لیکن خدانخواستہ اگر کسی Ú©Û’ نامہ عمل میں لوگوں Ú©Ùˆ گمراہ کرنے اور طرح طرح Ú©ÛŒ برائیوں سے پر ہو تو امام زمانہ پریشان ہو جاتے ہیں اس لئے کہ اس کا تعلق امام زمانہ  سے ہے یہ اپنے آپ Ú©Ùˆ سپاہی امام کہلواتا ہے اور جوانسان جتنا کسی Ú©Û’ قریب ہو اور پھر نافرمانی کرے تو اتنا ہی زیا دہ دکھ ہوتا ہے .اب چونکہ یہ شخص شیعہ ہونے کا دعوٰ ÛŒ کررہا اور لوگ بھی یہی سمجھتے ہیں Ú©ÛŒ یہ اہل بیت علیہم السلام  کا چاہنے والا ہے تو اب یہ جو بھی کام کرے گا لوگ اسے اہل بیت Ú©ÛŒ طرف نسبت دیں Ú¯Û’ اسی لئے تو امام علیہ السلام Ù†Û’ فرمایا :

((شیعتنا کونوا لنا زینا ولا تکونوا علینا شینا))

اے ہمارے شیعو! ہمارے لئے باعث زینت بنو ، باعث ننگ وعار مت بنو.



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next