هدیه مبلغین



امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں : جس طرح سورج برف کو پگھلا کرختم کردیتا ہے اسی طرح اخلاق حسنہ گناہوں کی نابودی کا باعث بنتا ہے. نیز فرمایا : برااخلق انسان کے نیک اعمال کو اسے طرح ضائع کردیتا ہے جس طرح سرکہ شھد کو ضائع کر دیتاہے.

٤۔رسول خداۖ سے قربت :

رسول خداصلی اللہ نے فرمایا :((أقربکم منّی غداأحسنکم خلقا و اقربکم من الناس))

روز قیامت وہی میرے نزدیک ہوگا جس کا اخلاق اچھاہوگا اور لوگوں سے نزدیک ہوگا

٥۔اجر برتر:

رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انسان حسن خلق کے ذریعہ سے روزہ داراور شب زندہ دار شخص کا اجر پا سکتاہے .

٦۔گناہوں کا کفارہ:

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

((التبسّم فی وجہ المؤمن الغریب من کفّارة الذّنوب))

مسافر مومن کے سامنے مسکرانا گناہوں کے کفارہ کاباعث بنتا ہے.



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next