هدیه مبلغین



عزیزان گرامی ! روزہ افطار کروانے کا بہت بڑاثواب ہے لیکن کس کو؟ روزہ داراور غریب لوگوں Ú©Ùˆ . ہمارا مقصد یہ نہیں ہے کہ آپ ان لوگوںکو افطار نہ کروائیںان Ú©Ùˆ بھی کروایئں لیکن خدارا غریبوں کا خیال رکھیں جن کا یہ حق ہے . خداوندمتعال ہمیں روزے Ú©Û’ فلسفہ اور اس Ú©Û’ مقصد سے آگاہ ہونے اور اس پر عمل کرنے Ú©ÛŒ توفیق عطا فرمائے .اور اس با برکت مہینہ میں غریبوں Ú©ÛŒ مددکرنے Ú©ÛŒ زیادہ سے زیادہ توفیق عطا فرمائے .آمین یا ربّ العالمین                          

چوتھا درس

 Ø±Ø²Ù‚ حلال

ومن یتّق اللہ یجعل لہ مخرجا.و یرزقہ من حیث لا یحتسب

ترجمہ: اور جو بھی اللہ سے ڈرتاہے اللہ اس کے لئے نجات کی راہ پید اکردیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جس کا خیال بھی نہیں ہوتا ہے .

علی بن عبد العزیز کہتے ہیں: امام صادق علیہ السلام Ù†Û’ مجھ سے پوچھا عمر بن مسلم Ù†Û’ کیا کیا؟ میں Ù†Û’ عرض کیا : میں آپ پر قربان ہوں وہ تو تجارت Ú©Ùˆ ترک کرکے عبادت میں مشغول ہوگیا ہے . امام علیہ السلام  Ù†Û’ فرمایا : وائے ہو اس پر ! کیا وہ یہ نہیں جانتا کہ بے کا ر آدمی Ú©ÛŒ دعا قبول نہیں ہوتی ہے . بعض اصحاب رسولۖ جب یہ آیت نازل ہوئی تو انہوں Ù†Û’ اپنے اپنے گھروں Ú©Û’ دروازوں Ú©Ùˆ بند کردیا اور عبادت میں مشغول ہوگئے .وہ یہ کہتے تھے کہ خدا ہمارے لئے کافی ہے . جب یہ بات رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو آپ ان Ú©Û’ پاس گئے اور پوچھا کہ کونسی چیز تمھارے اس عمل کا باعث بنی؟عرض کرنے Ù„Ú¯Û’ : یا رسول اللہ ! جب خدا Ù†Û’ ہمارے رزق Ú©ÛŒ ذمہ داری Ù„Û’ Ù„ÛŒ ہے تو ہم عبادت میں مشغول ہوگئے

ہیں . آنحضرتۖ نے فرمایا : جو بھی ایسا کام کرے گا اس کی دعامستجاب نہیں ہوگی تمہارے لئے ضروری ہے کہ رزق کی تلاش میں نکلو.

عزیزان گرامی! اس میں شک نہیں ہے کہ خدا نے مومنین کے رزق کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے رکھی ہے لیکن وہ رزق اس وقت تک نہیں مل سکتا جب تک کہ انسان اس کی کوشش نہ کرے . اور روزے کی ایک شرط یہ ہے کہ انسان روزہ دار سحری و افطاری میں رزق حلال کھائے .اگر کوئی مومن خدا نخواستہ پاک رزق سے ، حلال رزق سے افطار نہ کرے تو اس کا یہ روزہ قبول نہیں ہوگا .اور اسی طرح باقی عبادات بھی ،آنے والے چند درسوں میں ہم یہ واضح کریں گے کہ کیسے رزق حلال حاصل کریں اور وہ کونسے عوامل ہیں جو انسان کے لئے حلال رزق کمانے میں مانع بنتے ہیں .

عزیزان گرامی!  دین مقدس اسلام میں رزق حلال Ú©ÛŒ اسقدراہمیت بیان Ú©ÛŒ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے حلال مال Ú©ÛŒ حفاظت کرتے ہوئے مارا جاتا ہے تو اسے شھید کا مرتبہ دیا ہے رسول مکرم اسلامۖ فرماتے ہیں :

((من قتل دون مالہ فھو شھید ))



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next