هدیه مبلغین



نیز روایت میں آیا ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

 ((لا تزول قدما عبد یوم القیامة حتّی یسأل عن أربع : عن عمرہ فیما أفناہ Ùˆ عن شبابہ فیما أبلاہ Ùˆ عن مالہ من أین کسبہ Ùˆ فیما أنفقہ Ùˆ عن حبّنا أہل البیت ))

روز قیامت انسان کو اس وقت تک آگے نہ بڑھنے دیا جائے گا جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں سوال نہ کرلیا جائے: ١۔ عمر کے بارے میں کہ اسے کہاں صرف کیا .

٢۔ جوانی کے بارے میں کہ اسے کہاں گذارا.

٣۔ مال کے بارے میں کہ اسے کہاں سے کمایا اور کہاںخرچ کیا .

٤۔ ہم اہل بیت کی محبت کے بارے میں .

     مال حلال کمانے اور اسے اپنی اولاد Ú©Ùˆ کھلانے Ú©ÛŒ بہت تاکید Ú©ÛŒ گئی ہے اس لئے کہ انسان Ú©ÛŒ دنیا وآخرت Ú©ÛŒ بد بختی کا ایک عامل رزق حرام ہے جو انسان Ú©Ùˆ ہمیشہ خداسے دور رکھتا ہے لذّت عبادت سے آشنا نہیں ہونے دیتا اور اگر انسان

حرام مال کھاکر عبادت بجابھی لائے تب بھی وہ اس عبادت کی لذّت حاصل نہیں کر سکتا اس لئے کہ ایسی عبادت کا کویء فائدہ نہیں ہے .رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:

((العبادة مع أکل الحرام کالبناء علی الرّمل و قیل : علی الماء ))

حرام مال کھاکر کی جانے والی عبادت ، ریت کے اوپر کھڑی کی گئی عمارت کے مانند ہے یا کہا گیاہے کہ پانی کے اوپر کھڑی کی گئی عمارت کے مانند .



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next