هدیه مبلغین



     علّامہ اسمعیل حقّی Ù†Û’ روح البیان میں مجاہد کا قول نقل کیا ہے کہ بادشاہ مصر جناب یوسف  علیہ السلام Ú©Û’ کردار Ú©Ùˆ دیکھ کر مسلمان ہو گیا تھا اور اس پر یہ بہترین اضافہ کیا ہے کہ اگر یوسف کا کردار بادشاہ مصر Ú©Ùˆ مسلمان بنا سکتا ہے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ ابو طالب Ú©Û’ کردار Ú©Ùˆ ان Ú©Û’ ایمان Ú©ÛŒ دلیل قرار نہ دیا جائے .

    یقینا خداوند متعال نیک انسان Ú©Û’ اجر Ú©Ùˆ ضائع نہیں ہونے دیتا . قرآن کریم Ù†Û’ جناب یوسف علیہ السلام Ú©Û’ بھایئوں Ú©Û’ ان پاس گندم لینے Ú©Û’ لئے آنے اور یوسف Ú©Û’ ان شناخت کر لینے Ú©Û’ واقعہ Ú©Ùˆ یوسف علیہ السلام Ú©ÛŒ زبانی یوں نقل کیا ہے:(( أنا یوسف وھذا أخی قد منّ اللہ علینا انّہ من یتّق اللہ ویصبرفانّ اللہ لا یضیع أجر المحسنین))

انہوں نے کہا : میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے اللہ نے ہمارے اوپر احسان کیا ہے اور جو کوئی بھی تقوٰی اور صبر احتیار کرتا ہے اللہ نیک عمل کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا .

     اوریہ حقیقت ہے کہ متّقی انسان ہمیشہ معاشرہ میںباوقار زندگی گذارتا ہے نہ تو اسے مخلوق میں سے کسی کا خوف ہوتا ہے اور نہ ہی کسی سے لالچ . اگر اسکی نظر میں کوئی چیز ہوتی ہے تو وہ ذات پروردگار ہے.خدا وند متعال ہم سب Ú©Ùˆ بھی اپنی عبادت Ú©ÛŒ حقیقی لذت اور اس Ú©Û’ نتیجہ میں باوقار زندگی نصیب فرمائے .

٥۔لوگوں کے دلوں میں محبت :

نیک اعمال کا ایک اثر یہ بھی ہے کہ خدا وند متعال لوگوںکے دلوں میں نیک ومتقی شخص کی محبت ڈال دیتا ہے اور یہ اس وقار سے بڑھکر ہے جسے ہم نے بیان کیا . اس بارے خدا وند متعال فرماتا ہے :

((انّ الّذین آمنوا و عملواالصّالحات سیجعل لھم الرحمٰن ودّا))

ترجمہ: بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے عنقریب رحمان لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت پیدا کر دے گا .

      علّامہ طباطبائی لکھتے ہیں : یہ آیت مطلق ہے اور اس میںآخرت Ú©ÛŒ قید نہیں لگائی گئی .( Ù¡) بنا بر ایں اہل ایمان Ùˆ صالح افراد اس دنیا میں بھی محبوب ہوتے ہیں اورآخرت میں بھی .رسول خدۖا فرماتے ہیں

((ماأقبل عبد بقلبہ الی اللہ الّا أقبل اللہ بقلوب المؤمنین الیہ حتٰیّ یرزقہ مودّتہم و رحمتہم ))



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next