هدیه مبلغین



جب کوئی بندہ اپنے دل کو خدا کی طرف متوجہ کرتا ہے توخدا مؤمنین کے دلوں کو اسکی طرف متوجہ کردیتا ہے تاکہ ان کی دوستی اور شفقت اسے نصیب ہو سکے .

نیز فرمایا : (( انّ اللہ اذا أحبّ مؤمنا قال لجبرائیل انیّ احببت فلانا فأحبّہ فیحبّہ جبرائیل ثمّ ینادی فی السماء الا أنّ اللہ أحبّ فلانا فأحبّوہ فیحبّہ أھل السماء ثمّ یوضع لہ قبول فی أھل الأرض ))

خداوند متعال جب کسی مومن سے محبت کرتا ہے توجبرائیل سے فرماتاہے میں فلاں کو دوست رکھتا ہوں تم بھی اس سے دوستی کرو، جبرائیل اس سے دوستی کرتاہے اور پھر آسمان والوں کو ندادیتا ہے کہ اے اہل آسمان! خدا فلاں شخص سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت و دوستی کرواور دنیا والوں میں اسکی مقبولیت پیدا کردیتا ہے.

     طبرسی علیہ الرحمة Ù†Û’ اس آیت Ú©ÛŒ تفسیر میں لکھا ہے: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ حضرت علی علیہ السلام سے فرمایا :

((قل اللھمّ اجعل لی عندک عھدا واجعل فی قلوب المؤمنین ودّا فقالھما فنزلت ھذہ الآیة))

کہہ اے پالنے والے ! اپنی بارگاہ میں میرے لئے عھد قرار دے اور لوگو Úº Ú©Û’ دلوں میں میری محبت پیدا فرما . جب حضرت علی علیہ السلام Ù†Û’ یہ دو جملے کہے تو اس وقت یہی  آیت نازل ہوئی .

    اور حقیقت بھی یہی ہے کہ پروردگار Ù†Û’ علی اور انکی اولاد Ú©ÛŒ محبت Ú©Ùˆ تمام مسلمانوں پر اس قدر واجب قرار دیا کہ اگر کوئی مسلمان ان Ú©ÛŒ محبت کا اقرار نہ کرے تو اس Ú©ÛŒ عبادت بھی قبول نہیں ہوتی ہے .اوریہ وہی وعدہ الٰہی ہے جواس Ù†Û’ اپنے نیک بندوں کودیا ہے اور وہ اپنے وعدہ Ú©Û’ خلاف ہر گز عمل نہیں کرتا

 Ø®Ø¯Ø§ وند متعال اس ماہ مبارک Ú©Û’ صدقے میں ہمیں سچا محبّ اہل بیت علیہم السلام بننے اور ان Ú©ÛŒ سیرت پر عمل کرنے تو فیق عطا فرمائے . والسّلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

.

. سورہ بقرہ : ١٨٣



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next