هدیه مبلغین



((یاأیھاالّذین آمنوا استعینوابالصبروالصلاة انّ اللہ مع الصابرین))

 ØªØ±Ø¬Ù…ہ: اے ایمان والو! صبر اور نماز Ú©Û’ ذریعہ مدد طلب کرو ،بے Ø´Ú© خدا صبر کرنے والوں Ú©Û’ ساتھ ہے.

٣۔تقوٰی کی علامت:

قرآن کریم نے متقی انسان کی علامات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا :

((ذلک الکتاب لاریب فیہ ھدی للمتقین الّذین یؤمنون بالغیب و یقیمون الصلاة ...))

ترجمہ: یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے متقیوں کے لئے ھدایت ہے جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں .

٤۔ نماز ذکر خدا:

ذکر خدا کی کئی ایک اقسام ہیں لیکن وہ چیز جسے خودخدا نے اپنا ذکر کرنے کا وسیلہ بیان کیا ہے وہ نماز ہے جیسا کہ ارشاد ہوا :

((یا موسیٰ انیّ أنا ربّک فاخلع نعلیک انّک بالواد المقدس طوٰی و أنا أخترتک فاستمع لما یوحٰی انّنی أناا للہ فاعبدنی و أقم الصلاة لذکری))

ترجمہ: اے موسٰی ! میں تمھارا پروردگار ہوں لہٰذا تم اپنی جویوں کو اتارو کیونکہ تم طوٰی نام کی مقدس اور پاکیزہ وادی میں ہو ، اور ہم نے تم کو منتخب کرلیا ہے لہٰذا جو وحی جاری کی جا رہی ہے اسے غور سے سنو ، میں اللہ ہوں میرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے پس تم میری عبادت کرو اور میری یاد کے لئے نماز قائم کرو .



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next