هدیه مبلغین



      آئیں مل کر دعاکریں کہ اے پالنے والے تجھے اس مقدس مہینہ Ú©ÛŒ عظمت کا واسطہ ہم سب Ú©Ùˆ اس ما ہ میں اپنے اپنے نفس Ú©ÛŒ تہذیب واصلاح اور اسے اس طرح گناہوں سے پاک کرنے Ú©ÛŒ توفیق عطا فرماجس طرح تو چاہتا ہے اس لئے کہ تیری مدد Ú©Û’ بغیر کوئی کام ممکن نہیں ہے. آمین          

دوسرادرس

 Ù…اہ رمضان Ú©ÛŒ فضیلت (Ù¢)

یا أیّھاالّذین آمنوا کتب علیکم الصّیام کما کتب علی الّذین من قبلکم لعلّکم تتّقون.

 ØªØ±Ø¬Ù…ہ: اے صاحبان ایمان تمہارے اوپر روزے اسی طرح Ù„Ú©Ú¾ دیئے گئے ہیں جس طرح تمہارے پہلے والوں پر Ù„Ú©Ú¾Û’ گئے تھے . شاید تم اس طرح متّقی بن جاؤ.

عزیزان گرامی! ہماری گفتگو کا موضوع ماہ مبارک رمضان کی فضیلت تھا جس کے بارے میں گذشتہ درس میں کسی حدّ تک بیان کیا گیا اور آج بھی اسی موضوع پر گفتگو جاری رہے گی . تو کل ہم نے عرض کیا کہ یہ مہینہ برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس مہینہ کا نام رمضان اسی لئے رکھا گیا کہ اس میں روزہ دار کے گناہوں کو مٹا کر اسے کمال کی سعادت سے فیضیاب کیا جاتا ہے اس ماہ کے دن ورات کی قدر کریں. رسولخداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں :

((أیھاالنّاس قد أقبل الیکم شھر اللہ شھر ھو عند اللہ أفضل الشھور و أیّامہ أفضل الأیّام و لیالیہ أفضل اللّیالی و ساعاتہ افضل السّاعات))

اے لوگو! خدا کا مہینہ تمھارے پاس آیا ہے .وہ مہینہ جو تمام مہینوں پر فضیلت رکھتا ہے ، جس کے دن بہترین دن ، جس کی راتیں بہترین راتیں اور جس کی گھڑیاں سب سے بہترین گھڑیاں ہیں .

     اور پھر اس ماہ Ú©ÛŒ فضیلت Ú©Ùˆ بیان کرتے ہوئے فرمایا : ((أنفاسکم فیہ تسبیح Ùˆ نومکم فیہ عبادة ))

اس ماہ میں تمھارا سانس لینا تسبیح اور تمھارا سونا عبادت شمار ہوتا ہے . اس سے بڑھکر عزیزان گرامی اس ذات ذوالجلال کا اپنے بندوں پر کیا لطف و کرم ہو سکتا ہے کہ انسان کوئی عمل بھی نہیںکررہا مگر وہ خدا اس قدر رؤوف ہے اپنے بندوں پر کہ انہیں اجر پہ اجر دیتا جارہا .



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next