هدیه مبلغین



وما أصابکم من مصیبة....

عزیزان گرامی! ہماری گفتگو انسان کے اعمال کی تاثیر کے بارے میں جاری تھی کہ اگر کوئی انسان نیک اعمال بجالاتا ہے توخدا وند متعال اس کے اجر کو ضائع نہیں کرتا جیسا کہ اس نے خود بھی اس کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا :

((فانّ اللہ لا یضیع أجر المحسنین ))

ترجمہ:خدا احسان کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا . اور یہ اجر جس طرح آخرت میں انسان کے نامہ اعمال میںدرج ہوگا.اور اس کی وجہ سے اس کے بجالانے والے پر لطف خدا ہوگا اسی طرح اس دنیا میں بھی نیک انسان کو اس کے اعمال کا نتیجہ اور انعام ملے گا .انہیں انعامات الہی میں سے چوتھے اور پانچویں انعام کے بارے میں آج انشاء اللہ گفتگو کی جائے گی .

٤۔ اجتماعی وقار :

تقوٰی اورپرہیز گاری کا دنیا میں ایک اثر یہ ہے کہ متقی انسان کا معاشرے کے اچھے اور برے تمام لوگوں کے درمیان عزّت و احترام ہوتا ہے چاہے وہ اس کا اعتراف کریں یا نہ کریں.ہر معاشرہ میں عام لوگوں کی جن پر امید ہوتی ہے وہ یہی افراد ہیں . اس کی بہترین دلیل جناب یوسف علیہ السلام کی داستان ہے جسے قرآن نے بھی نقل کیا کہ دو افراد جو جناب یوسف علیہ السلام کے ہمراہ زندان میں تھے وہ ایمان سے بے بہرہ تھے لیکن اس کے باوجود حضرت یوسف علیہ السلام کا تقوٰی باعث بنا کہ وہ ان کی طرف مائل ہوں .انہوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے پاس آکر اپنا خواب بیان کیا اور اس کی تعبیر پوچھی اور اس کی وجہ جناب یوسف علیہ السلام کا ان نظر میں پرہیز گار ہونا تھا .

     قرآن واضح طور پر یہ بیان کر رہا کہ وہ لوگ جناب یوسف Ú©Û’ تقوٰی سے متاثر ہوکر ان Ú©Û’ پاس آئے اور پھر مصر Ú©Û’ خزانوں Ú©ÛŒ چابیوں کا ان Ú©Û’ سپرد کیا جانا بھی ان Ú©Û’ تقوٰی Ú©ÛŒ بناء پر تھا. قرآن کریم اس بارے میںفرماتا ہے:

 ((وقال الملک ائتونی بہ أستخلصہ لنفسی فلمّا کلّمہ قال انّک الیوم لدینا مکین امین . قال اجعلنی علی خزائن الأرض انّی حفیظ علیم . Ùˆ کذالک مکّنا لیوسف فی الأرض یتبوّأ منھا حیث یشاء نصیب برحمتنا من نشاء ولا نضیع أجر المحسنین ))

ترجمہ: اور بادشاہ نے کہا کہ انھیں لے آؤ میں اپنے ذاتی امورمیں ساتھ رکھوں گا اس کے بعد جب ان سے بات کی توکہا کہ تم آج سے ہمارے دربار میں باوقار امین کی حیثیت سے رہو گے . یوسف نے کہا مجھے زمین کے خزانوں پر مقرر کردو کہ میں محافظ بھی ہوں اور صاحب علم بھی . اور طرح ہم نے یوسف کو زمین میں اختیار دے دیا کہ جھاں چاہیں رہیں .ہم اپنی رحمت سے جس کو بھی چاہتے ہیں دے دیتے ہیں اور کسی نیک کردار کے اجر کو ضائع بھی نہیں کرتے

     توعزیزان گرامی! آپ Ù†Û’ دیکھا کہ جناب یوسف علیہ السلام Ú©Û’ تقوٰی Ù†Û’ انہیں اس قدر مشکل سے نجات بھی دی اور انہیں عزت Ùˆ وقار بھی.



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next