هدیه مبلغین



((من قال أربع مرّات اذا أصبح ، ألحمد للہ ربّ العالمین فقد أدّٰی شکر یومہ و من قالھا اذا أمسٰی فقد أدّٰی شکر لیلتہ))

جس شخص نے صبح اٹھتے وقت چار بار کہا : ((الحمد للہ ربّ العالمین ))اس نے اس دن کا شکر ادا کردیا اور جس نے شام کو کہا اس نے اس رات کا شکر ادا کردیا .

    کتنا آسان طریقہ بتادیا امام علیہ السلام Ù†Û’ اور پھر اس مہینہ میں تو ہر عمل دس

برابر فضیلت رکھتا ہے ایک آیت کا ثواب دس کے برابر ، ایک نیکی کا ثواب دس برابر،امام رضاعلیہ السلام فرماتے ہیں :

)) من قرء فی شھر رمضان آیة من کتاب اللہ کان کمن ختم القرآن فی غیرہ من الشّھور ))

 Ø¬Ùˆ شخص ماہ مبارک میں قرآن Ú©ÛŒ ایک آیت Ù¾Ú‘Ú¾Û’ تو اس کااجر اتنا ہی ہے جتنا دوسرے مہینوں میں پورا قرآن Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ کا ہے .

 Ú©Ø³ÛŒ شخص Ù†Û’ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا :

 ((یا رسول اللہ ! ثواب رجب أبلغ أم ثواب شھر رمضان ØŸ فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : لیس علی ثواب رمضان قیاس))

یا رسول اللہ! رجب کا ثواب زیادہ ہے یا ماہ رمضان کا؟ تو رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ماہ رمضان کے ثواب پر قیاس نہیںکیا جا سکتا.گویا خدا وند متعال بہانہ طلب کر رہا ہے کہ کسی طرح میرا بندہ میرے سامنے آکر جھکے تو سہی . کسی طرح آکر مجھ سے راز و نیاز کرے تو سہی تا کہ میں اس کو بخشش دوں .

رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ مبارک کی فضیلت بیان فرماتے ہیں :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next