هدیه مبلغین



     امام صادق علیہ السلام اپنے فرزند ارجمند کونصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : (( اذا دخل شھر رمضان ØŒ فاجھدوا أنفسکم فانّ فیہ تقسیم الأرزاق Ùˆ تکتب الآجال Ùˆ فیہ یکتب وفد اللہ الّذین یفدون الیہ Ùˆ فیہ لیلة العمل فیھا خیر من العمل فی ألف شھر ))

جب ماہ مبارک آجائے تو سعی وکوشش کرو اس لئے کہ اس ماہ میں رزق تقسیم ہوتا ہے تقدیر لکھی جاتی ہے اور ان لوگوں کے نام لکھے جاتے ہیں جو حج سے شرفیاب ہونگے .اور اس ماہ میں ایک رات ایسی ہے کہ جس میں عمل ہزار مہینوں کے عمل سے بہتر ہے .

     رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس مقدس مہینہ Ú©Û’ بارے میںفرماتے ہیں : (( أنّ شھرکم ھذا لیس کالشّھور ØŒ أنّہ اذا أقبل الیکم أقبل بالبرکة Ùˆ الرّحمة، Ùˆ اذا أدبر عنکم أدبر بغفران الذّنوب ØŒ ھذا شھر الحسنات فیہ مضاعفة ØŒ Ùˆ اعمال الخیر فیہ مقبولة))

یہ مہینہ عام مہینوں کے مانند نہیں ہے.جب یہ مہینہ آتا ہے تو برکت ورحمت لیکرآتا ہے اور جب جاتا ہے تو گناہوں کی بخشش کے ساتھ جاتا ہے ، اس ماہ میں نیکیاں دو برابر ہوجاتی ہیں اور نیک اعمال قبول ہوتے ہیں .یعنی اسکا آنا بھی مبارک ہے اور اس کا جانا بھی مبارک بلکہ یہ مہینہ پورے کا پورا مبارک ہے لہذا اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ نیک عمل کرنے کی کوشش کریں،کوئی لمحہ ایسا نہ ہو جو ذکر خدا سے خالی ہو اور یہی ہمارے آئمہ ھدٰی علیہم السلام کی سیرت ہے .امام سجاد علیہ السلام کے بارے میں ملتا ہے :

 ((کان علی بن الحسین علیہ السلام اذا کان شھر رمضان لم یتکلّم الّا بالدّعا Ùˆ التّسبیح والاستغفار والتکبیر)) .

جب رمضان المبارک کا مہینہ آتا تو امام زین العابدین علیہ السلام کی زبان پر دعا، تسبیح ،استغفار اور تکبیر کے سوا کچھ جاری نہ ہوتا .

عزیزان گرامی!وہ خداکتنا مہربان ہے کہ اپنے بندوں کی بخشش کے لئے ملائکہ کوحکم دیتا ہے کہ اس ماہ میں شیطان کو رسیوں سے جکڑدیںتا کہ کوئی مومن اس کے وسوسہ کا شکار ہوکر اس ماہ کی برکتوں سے محروم نہ رہ جائے لیکن اگر اسکے بعد بھی کوئی انسان اس ماہ مبارک میں گناہ کرے اور اپنے نفس پر کنٹرول نہ کرسکے تو اس سے بڑھکر کوئی بدبخت نہیں ہے.رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے:((قد وکّل اللہ بکلّ شیطان مرید سبعة من الملائکة فلیس بمحلول حتّیٰ ینقضی شھرکم ھذا))

خدا وند متعال نے ہر فریب دینے والے شیطان پر سات فرشتوںکو مقرر کر رکھا ہے تاکہ وہ تمہیں فریب نہ دے سکے، یہاں تک کہ ماہ مبارک ختم ہو .

     کتنا کریم ہے وہ ربّ کہ اس مہینہ Ú©ÛŒ عظمت Ú©ÛŒ خاطر اتنا Ú©Ú†Ú¾ اہتمام کیا جارہا ØŒ اب اس Ú©Û’ بعد چاہئے تو یہ کہ کوئی مومن شیطان رجیم Ú©Û’ دھوکہ میں نہ آئے اور Ú©Ù… از Ú©Ù… اس ماہ میں اپنے آپ Ú©Ùˆ گناہ سے بچائے رکھے اور نافرمانی خدا سے محفوظ رہے ورنہ غضب خدا کا مستحق قرار پائے گا . اسی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ فرمایا : (( من أدرک شھر رمضان فلم یغفرلہ فأبعدہ اللہ )) جوشخص ماہ رمضان المبارک Ú©Ùˆ پائے مگر بخشا نہ جائے تو خدا اسے راندہ درگاہ کردیتاہے .

     اس میں کوئی ظلم بھی نہیں اس لئے کہ ایک شخص Ú©Û’ لئے آپ تمام امکانات فراہم کریں اور کوئی مانع بھی نہ ہو اس Ú©Û’ باوجود وہ آپکی امید پر پورا نہ اترے تو واضح ہے کہ آپ اس سے کیا برتاؤ کریں Ú¯Û’.



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next