هدیه مبلغین



وما أصابکم من مصیبة فبما کسبت أیدیکمو یعفوا عن کثیر .

 Ø¹Ø²ÛŒØ²Ø§Ù† گرامی ! Ú©Ù„ Ú©Û’ درس میں یہ بیان کیا گیا کہ انسانی زندگی میں جو مشکلات پیش آتی ہیں وہ دو طرح Ú©ÛŒ ہیں ایک وہ جن Ú©ÛŒ وجہ سے انسان کا معاشرہ میں مقام گر جاتا ہے اگر یہ مشکلات خدا Ú©ÛŒ راہ میں جھاد Ú©ÛŒ خاطر ہوں تو خدا وند متعال انسان Ú©ÛŒ مدد فرماتا ہے . آج ان مشکلات Ú©ÛŒ دوسری قسم Ú©Ùˆ بیان کیا جائے گا :

٢۔ یہ وہ مشکلات ہیں جو اس کے لئے عیب و نقص شمارنہیں ہوتیں اگر یہ انسان کے ارادہ کے قوی ہونے اور صبر و استقامت کا باعث بنتی ہوں تو نعمت شمار ہوں گی لیکن اگر انسان ان کی وجہ سے اپنے آپ کو معاشرہ میں پست وذلیل سمجھنے لگے تو یہ اس کے گمراہ ہونے کا باعث بھی بن سکتی ہیں .

     نیک اعمال بجالانے کا ایک اثر اس دنیا میں یہ ہے کہ خداوند متعال انسان Ú©Ùˆ ایسی قدرت عطا فرماتا ہے جس Ú©ÛŒ وجہ سے بڑی سے بڑی مشکل بھی بہت معمولی دکھائی دیتی ہے اور ساتھ ساتھ صبرو استقامت Ú©ÛŒ توفیق بھی ملتی ہے .

     قرآن کریم Ù†Û’ اس حقیقت Ú©Ùˆ ایک ہی جملہ میں ایک قانون Ú©ÛŒ صورت میں بیان فرمایا ہے :

((ومن یتّق اللہ یجعل لہ مخرجا ))

ترجمہ: اورجو اللہ سے ڈرتا ہے خدا اس کے لئے نجات کاراستہ پیدا کردیتا ہے.

    اگرچہ بعض روایات میں باہر نکلنے سے مراد گناہوں اورشبھات سے باہر نکلنا بیان کیا گیا ہے جیسا کہ مجمع البحرین میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل ہوا ہے کہ آپ Ù†Û’ اسی آیت Ú©ÛŒ تلاوت کرنے Ú©Û’ بعدفرمایا:

((مخرجا من شبھات الدنیا Ùˆ من غمرات الموت Ùˆ شدائد یوم القیامة)) 

یعنی دنیا کے شبھات اور موت و روز قیامت کی سختیوںسے بچ نکلنے کا راستہ دکھانا ہے. لیکن جیسا کہ واضح ہے کہ رسول مکرم اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس روایت میں تمام مصادیق کو بیان نہیں فرمایا بلکہ بعض کو بیان فرمایا ہے اور آیت مجیدہ دنیا کی مشکلات کو بھی شامل ہو گی .



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next