هدیه مبلغین



     اور دوسری چیز جو دنیا میں انسان Ú©Û’ لئے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے وہ دوسروں پر احسان کرنا ہے اور یہ مہینہ نیکی اور احسان کا  مہینہ ہے جس میں دس برابر اجر عطا کیا جاتا ہے  .اس بارے میں ہم چند ایک احادیث نقل کر رہے ہیں تاکہ صلہ رحم اور احسان Ú©ÛŒ اہمیت واضح ہو سکے :

١۔ امام موسٰی کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں :

(یکون الرجل یصل رحمہ فیکون قد بقی من عمرہ ثلاث سنین فیصیّرھا اللہ ثلاثین سنة و یفعل اللہ ما یشاء )

ایک انسان کی عمر کے تین سال باقی ہوتے ہیں لیکن وہ اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرتا ہے جس کی وجہ سے خدا وند متعال اس کی عمر تین سے بڑھا کر تیس سال کر دیتا ہے اور خدا جو چاہتا ہے انجام دیتا ہے .

٢۔ امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:

((صلة الأرحام تزکّی الأعمال و تنمی الأموال وتدفع البلوٰی و تیسر الحساب و تنسیء الأجل ))

صلہ رحم اعمال کو پاک ، اموال کو زیادہ ، بلاؤں کو دور ،حساب کو آسان اور موت کی تاخیر کا باعث بنتا ہے .

٣۔ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :

((مانعلم شیئا یزید فی العمر الاّصلة الرّحم...))

مجھے نہیں معلوم کہ صلہ رحم سے بڑھ کر کوئی شے عمرکے طولانی ہونے کا باعث بنتی ہو... .



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next