هدیه مبلغین



     دعا ایسا عمل صالح ہے جو بلاؤں Ú©Ùˆ انسان سے دورکر دیتا ہے . امام موسٰی کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں :

 ((جب تم پر مشکل آئے تو خدا سے دعا کرواس لئے کہ دعابلاؤں Ú©Û’ دور ہونے کا سبب بنتی ہے))

    خدا وند متعال ہم سب Ú©Ùˆ نیک اعمال بجالانے Ú©ÛŒ توفیق عطا کرے اور ہماراشمار امام زمانہ عجّل اللہ فرجہ الشریف Ú©Û’ نیک مدد گاروں میں سے فرمائے .آمین             

پندرہواں درس

دنیا میں اعمال کا اثر(٣)

وما أصابکم من مصیبة فبما کسبت أیدیکم ....

 Ø¹Ø²ÛŒØ²Ø§Ù† گرامی ! گذشتہ چند دنوں سے ہماری گفتگوانسان Ú©Û’ اعمال Ú©Û’ بارے میں جاری ہے کہ انسان جواعمال انجام دیتا ہے جس طرح ان کا اثر آخرت میں ظاہرہو گا اسی طرح اس دنیا میں بھی ان اعمال کااثر ظاہر ہوتا رہتا ہے اگر کوئی شخص نیک اعمال بجالاتا ہے تو اسے اسی دنیا میں پانچ طرح Ú©Û’ انعامات سے نوازا جاتا ہے. جن میں سے ایک دینا Ú©ÛŒ مشکلات سے محفوظ رہنا ہے جسے بیان کرچکے اور دوسری نعمت جو پروردگا ر اپنے نیک بندوں Ú©Ùˆ عطا کرتا ہے اسے آج Ú©Û’ درس میں بیان کیا جائے گا:

٢۔ رزق بابرکت :

خدا وند متعال اپنے نیک بندوں کو ان کے نیک اعمال کے بدلے میں بابرکت رزق عطافرماتا ہے جس کی بناء پر بندہ مومن دنیا میں کسی کا محتا ج نہیں رہتا .قرآن کریم اس بارے میں فرماتا ہے:

((ومن یتّق اللہ یجعل لہ مخرجا Ùˆ یرزقہ  من حیث لا یحتسب )) ترجمہ: اور جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس Ú©Û’ لیے نجات کا راستہ پیدا کر دیتا ہے اور اسے ایسے راستہ سے رزق دیتا ہے جس کا وہ خیال بھی نہیں کرتا ہے .



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next