هدیه مبلغین



     یعنی ایسی عبادت کا کوئی اعتبار نہیں ہے کسی وقت بھی شیطان ایسے انسان Ú©Û’ عمل Ú©Ùˆ بھی ضائع کرسکتا ہے اور اس Ú©Û’ ایمان کوبھی . امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں :

((انّ الرّجل اذاأصاب مالا من الحرام لم یقبل منہ حجّ ولا عمرة ولا صلة رحم ، حتیّ انّہ یفسد فیہ الفرج ))

جب کسی شخص کے پاس مال حرام آتا ہے تو نہ تو اس کی حج قبول ہوتی ہے ، نہ عمرہ اور نہ ہی صلہ رحم . یہاں تک کہ جماع پر بھی اسکا برا اثر پڑتا ہے .

 Ø§Ù…ام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :

  ((کسب الحرام یبین فی الذریة ))

           حرام Ú©ÛŒ کمائی اولاد میں اثر رکھتی ہے .

      جب کوئی انسان حرام کھاکر بیٹھا ہو تو نہ تو اس پرنصیحت اثر کرتی ہے اور نہ ہی کسی بڑے Ú©ÛŒ بات . آج اگر ہماری اولادیں نافرمان ہیں تو اس کا باعث ہم خود ہی ہیں کتنے لوگ ہیں ہم میں سے جو خمس Ú©Û’ پابند ہیں جنھوںحق زہراء سلام اللہ علیہا غصب نہ کیا ہو.جنھوں Ù†Û’ رسول خداۖ Ú©ÛŒ اکلوتی بیٹی Ú©Ùˆ پریشان نہ کیا ہو .آج ہم فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا Ú©Û’ مظلوم بیٹے Ú©Û’ قاتلوں پر لعنت تو کرتے ہیں لیکن کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ وہ لوگ مسلمان ہونے Ú©Û’ باوجود ØŒ پیغمبرۖ کا کلمہ Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ Ú©Û’ باوجود کیسے امام وقت Ú©Û’ مقابلہ میں تیر اور تلواریں Ù„Û’ کر آگئے ØŸ کیا وہ امام حسین علیہ السلام Ú©Ùˆ پہچانتے نہیں تھے ØŸ نہیں ایسا ہر گز نہیں ہے بلکہ وہ جانتے تھے کہ یہ نواسہ رسولۖ ہے . ان Ú©Û’ نبیۖ کا بیٹا ہے .تو پھر کونسی چیز باعث بنی کہ انہوں Ù†Û’ جہنم میں جانا قبول کرلیا ØŸ اس کا جواب امام حسین علیہ السلام Ù†Û’ وہیں پہ کربلا Ú©Û’ میدان میں ہی دے دیا تھا .جب عمر سعد Ù†Û’ اپنی فوج Ú©Ùˆ Ø­Ú©Ù… دیا کہ حسین Ú©Û’ خیموں کا چاروں طرف سے محاصرہ کرلیں تو اس وقت امام علیہ السلام انہیں نصیحت کرنے Ú©Û’ لیے اپنے خیمہ سے باہر آئے اور ان سے مخاطب ہوئے لیکن ان میں سے کسی Ù†Û’ توجہ ہی نہ Ú©ÛŒ تو امام مظلوم Ù†Û’ فرمایا :

 ((قد ملئت بطونکم من الحرام فطبع علی قلوبکم ØŒ ویل Ù„Ú©Ù… ! ألا تسمعون ...Û”))

تم کیسے میری بات پر توجہ کروگے جبکہ تمھارے شکم حرام سے بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے تمھارے دلوں پر مہر لگ گئی ہے . افسوس تم پر ! کیا میری بات نہیں سن رہے ہو .

عزیزان گرامی! یہ لقمہ حرام کااثر ہی تھا جس نے عمر سعدملعون اور اس کی فوج کو زمانہ کے امام کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا .اس جملہ پر انتہائی توجہ کرنے کی ضرورت ہے اس لئے کہ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ ہم بھی اپنی اولادوں کو حرام مال کھلا کر امام زمانہ ارواحنا لہ الفداء کے چاہنے والے ہونے کا دعوی کرتے ہوئے انہیں امام کا دشمن بنا رہے ہوں .



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next